• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ڈائریکٹر نے کمرے میں ’برہنہ‘ ہونے کا کہا، جینیفر لوپیز

شائع November 16, 2019
اداکارہ نے ڈائریکٹر کا نام نہیں بتایا—فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ نے ڈائریکٹر کا نام نہیں بتایا—فوٹو: اے ایف پی

ادھیڑ عمری میں بھی کسی خوبرو لڑکی کی طرح پرفارمنس کرنے والی گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ و لکھاری 50 سالہ جینیفر لوپیز نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی ’جنسی طور پر ہراساں‘ کیا گیا۔

جینیفر لوپیز کی چند ہفتے قبل ریلیز ہونے والی بولڈ فلم ’ہسلرز‘ نے دھوم مچائی تھی اور یہ ریکارڈ کمائی کرنے میں بھی کامیاب ہوئی۔

اسی فلم میں جینیفر لوپیز کے ایک سین کو رواں سال کا ’سب سے عریاں‘ سین بھی قرار دیا گیا تھا۔

مذکورہ سین میں جینیفر لوپیز کو پول ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اگرچہ جینیفر لوپیز نے اداکاری سے زیادہ گلوکاری میں اپنے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہوں نے ہولی وڈ کو کامیاب فلمیں بھی دی ہیں اور انہیں انتہائی اچھی اور بولڈ اداکارہ مانا جاتا ہے۔

ادھیڑ عمری کے باوجود جینیفر لوپیز کو خوبرو قرار دیا جاتا ہے—فوٹو: اے ایف پی
ادھیڑ عمری کے باوجود جینیفر لوپیز کو خوبرو قرار دیا جاتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

ان کے حوالے سے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر میچور ہونے کی وجہ سے ہر بولڈ کردار کو بھی احسن انداز میں نبھاتی ہیں۔

جینیفر لوپیز کو جہاں فلموں میں بولڈ انداز میں دیکھا جاتا ہے، وہیں ان پر میوزیکل فیٹسیول کے دوران بھی بولڈ پرفارمنس کرنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

تاہم اب تک انہوں نے ایسے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا تھا، جس میں انہیں ہراساں کیا گیا ہو لیکن اب پہلی مرتبہ انہوں نے خود کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

جینیفر لوپیز نے شوبز میگزین ’ہولی وڈ رپورٹر‘ کے ایک سلسلے میں ساتھی اداکاراؤں اسکارلٹ جانسن، لپیتا نیانگو، لارا ڈیرن، رینی زلویگر اور آکوافینا کے ساتھ اپنے زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے ماضی کے ایک قصے کو بیان کیا۔

اداکارہ میگزین کے سرورق کی زینت بھی بنیں—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
اداکارہ میگزین کے سرورق کی زینت بھی بنیں—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

اسی سلسلے میں تمام اداکاراؤں نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کیے اور انہوں نے فلمی زندگی میں خود کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لوپیز پر مصر میں قابل اعتراض پرفارمنس کرنے کا الزام

اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے جینیفر لوپیز نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایک کاسٹیوم ڈائریکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

چند ماہ قبل ان کی ریلیز ہونے والی فلم ہسلرز نے شاندار کمائی کی تھی —اسکرین شاٹ
چند ماہ قبل ان کی ریلیز ہونے والی فلم ہسلرز نے شاندار کمائی کی تھی —اسکرین شاٹ

اداکارہ نے کسی کا بھی نام لیے بغیر بتایا کہ ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کاسٹیوم ڈائریکٹر نے کمرے میں ان سے نامناسب خواہش کا ذکر کیا۔

ادھیڑ عمر اداکارہ کے مطابق کاسٹیوم ڈائریکٹر نے ان سے اپنے جسم پر موجود لباس اتارنے کی فرمائش کی اور کہا کہ وہ ان کی چھاتی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جینیفر لوپیز کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

جینیفر لوپیز کے مطابق کاسٹیوم ڈائریکٹر کی نامناسب خواہش پر وہ پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ شرمندہ بھی ہوئیں اور انہوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔

ان پر بولڈ پرفارمنس کا الزام لگایا جاتا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
ان پر بولڈ پرفارمنس کا الزام لگایا جاتا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کمرے میں ان کے ساتھ ان کا فلمی لباس تیار کرنے والی خاتون ڈیزائنر بھی موجود تھیں اور انہوں نے کاسٹیوم ڈائریکٹر کو ایسا کرنے سے صاف منع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لوپیز ادھیڑ عمری میں جوان اور حسین کیسے؟

جینیفر لوپیز نے بتایا کہ انہوں نے کاسٹیوم ڈائریکٹر کو کہا کہ وہ ان کی خواہش کی تکمیل نہیں کر سکتیں البتہ جب فلم کی شوٹنگ ہوگی تو وہ جو دیکھنا چاہتے ہیں انہیں نظر آجائے گا۔

اداکارہ و گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ انہیں کاسٹیوم ڈائریکٹر کے مطالبے پر تکلیف پہنچیں لیکن ان کے مطالبے پر انہیں حیرانی بھی ہوئی تھی، کیوں کہ وہ صرف ان کے بریسٹ دیکھنا چاہتے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024