• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رابی پیرزادہ کا مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

شائع November 14, 2019 اپ ڈیٹ December 4, 2019
رابی پیرزادہ نے 4 نومبر کو شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
رابی پیرزادہ نے 4 نومبر کو شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

بطور گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کردیا۔

رابی پیرزادہ نے 2 ہفتے قبل اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد لوگوں کے رویے سے تنگ آکر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی تھی کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ کی جانب سے شوبز کو خیرباد کہنے پر جہاں شوبز کی شخصیات نے اسے مایوس کن فیصلہ قرار دیا تھا، وہیں کئی مداحوں نے بھی اداکارہ سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ایف آئی اے سے رجوع

تین دن قبل ہی انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خانہ کعبہ کی کچھ بنائی گئی پینٹنگز شیئر کرتے ہوئے زندگی کی 'نئی شروعات' کا اعلان کیا تھا۔

اکتوبر کے آخر میں اداکارہ کی نامناسب ویڈیوز لیک ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
اکتوبر کے آخر میں اداکارہ کی نامناسب ویڈیوز لیک ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

کچھ مداحوں کا خیال تھا کہ اداکارہ شوبز چھوڑنے کے بعد اب مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گی اور ممکنہ طور پر رابی پیرزادہ اب نعت خوانی میں قسمت آزمائیں گی لیکن خود انہوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

لیکن 14 نومبر کو ان کی ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی، جس میں انہوں نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

تقریبا 9 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں رابی پیرزادہ سیاہ لباس اور پردے میں دکھائی دیں، ویڈیو کے دوران بات کرتے ہوئے وہ متعدد بار اشکبار بھی ہوئیں، ویڈیو میں جہاں انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا، وہیں انہوں نے ویڈیوز لیک ہونے کے بعد خود کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

رابی پیرزادہ نے گلوکاری کے علاوہ اداکاری بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ نے گلوکاری کے علاوہ اداکاری بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام

رابی پیرزادہ نے ویڈیو کے آغاز میں ہی مذہبی تعلیمات کا ذکر کیا اور مداحوں کو مشکلات میں خدا سے رجوع کرنے کا کہا۔

ویڈیو میں بات کرنے کے دوران رابی پیرزادہ متعدد بار اشکبار ہوئیں اور کہا کہ لوگ مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے کی باتیں کرتے ہیں، تاہم منافق لوگ مذہبی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ کیا کرنے جا رہی ہیں؟

اسی ویڈیو میں انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گی اور وہ نعت خوانی کے ساتھ ساتھ صوفیانہ کلام بھی گا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ جو کچھ بھی کریں گی مذہبی تعلیمات کے مطابق کریں گی، اگر انہوں نے اپنی آواز کو استعمال کیا تو وہ نعت و حمد خوانی میں استعمال ہوگی یا پھر وہ صوفیانہ کلام گائیں گی۔

تین دن قبل انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گی—فوٹو: فیس بک
تین دن قبل انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گی—فوٹو: فیس بک

رابی پیرزادہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پینٹنگ کی طرف بھی جا سکتی ہیں اور اگر انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تو وہ ایسے مقدس مقامات پر جاکر تصاویر بنوائیں گی جو لوگوں کو سکون پہنچاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’میرا جسم میری مرضی‘ رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے اپنی ویڈیو میں ’چھوٹی سی بات‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب وہ صرف ’چھوٹی سی بات‘ یعنی مذہبی احکامات پر عمل کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ شوبز چھوڑ کر اچھائی کی طرف جانے والی پہلی شخصیت نہیں ہیں بلکہ ان سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نیکی اور اچھائی کی زندگی کی جانب سفر کیا ہے۔

ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ رابی پیرزادہ نے اعلان کیا کہ وہ اب مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک کوئی نعت یا حمد وغیرہ ریلیز کریں گی یا پھر کب تک وہ صوفیانہ کلام کو جاری کریں گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ رابی پیرزادہ آنے والے چند ماہ میں ایک نئے انداز کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گی اور ممکنہ طور پر وہ ٹی وی پر کوئی مذہبی پروگرام بھی کر سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

رابی پیرزادہ کے نئے فیصلے پر کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ کے نئے فیصلے پر کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

واضح رہے کہ ابی پیرزادہ نے 2004 سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ابتدائی طور پر بطور گلوکاری اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

متعدد مقبول گیت گانے کے بعد رابی پیرزادہ نے لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے کے بعد اداکاری میں بھی قسمت آزمائی اور اس فیلڈ میں بھی انہوں نے مداحوں کے دل جیتے۔

رابی پیرزادہ نے ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024