• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب ایک خاتون کو طیارے میں اپنے سب سے 'بڑے خوف' کا سامنا ہوا

شائع November 14, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کے خیال میں طیارے میں سفر کے دوران کس چیز کو سب سے خوفناک اور بھیانک قرار دیا جاسکتا ہے؟

ایک خاتون کو طیارے میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے 'خوف' کا سامنا پیروں کی شکل میں ہوا۔

جی ہاں واقعی اس خاتون کے پیچھے بیٹھی مسافر نے اپنے گندے پیر خاتون کی نشست یا یوں کہہ لیں سر کے اوپر رکھ دیئے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس نامعلوم خاتون سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا 'میرے ساتھ وہ ہوا جس کے خیال نے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مجھے فکرمند کررکھا تھا'۔

خاتون نے پوسٹ کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح 2 پیر ان کے سر کے اوپر ٹکے ہوئے ہیں۔

پوسٹ میں یہ بتایا نہیں گیا کہ یہ کس جگہ پیش آیا اور کونسی کمپنی کے طیارے میں اس تصویر کو لیا گیا۔

خاتون کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بیشتر افراد نے اس مسئلے کے حل کے مضحکہ خیز حل بھی بتائے، جیسے ایک نے لکھا 'میرے خیال میں دیگر مسافروں کو بین کردینا چاہیے'۔

ریڈیٹ فوٹو
ریڈیٹ فوٹو

ایک اور نے لکھا 'طیارے کی نشستوں کے اوپر خاردار تاریں لگائی جانی چاہیے، یہ وہ مطالبہ ہے جو میں ہمیشہ سے کررہا ہوں'۔

چند نے اس حوالے سے بہتر مشورے دیتے ہوئے لکھا ' میں اس مسئلے پر خود براہ راست قابو پانے کی بجائے فلائٹ اٹینڈنٹ سے کہتا ہوں کہ وہ دوسرے مسافر کو ٹھیک طرح بیٹھنے کا کہے یا میری نشست کو بدل دے، کیونکہ بظاہر میرے پیچھے بیٹھے فرد کو اپنے لیے 2 نشستوں کی ضرورت ہے، میرے خیال میں فضائی کمپنی کو ایسے افراد پر جرمانہ عائد کرنا چاہیے، جن کا نامناسب رویہ دیگر مسافروں کو متاثر کرتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024