• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی کنگز کا ڈین جونز کو ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان

شائع November 13, 2019 اپ ڈیٹ November 17, 2019
ڈین جونز کو گزشتہ ہفتے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوچنگ سے برطرف کردیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
ڈین جونز کو گزشتہ ہفتے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوچنگ سے برطرف کردیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے نئے کوچ کا اعلان کردیا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کوچ ڈین جونز کو کراچی کنگز کی فرنچائز نے اپنا ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈین جونز کو گزشتہ ہفتے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوچنگ سے برطرف کردیا تھا جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا تھا تاہم اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے آنے والے دنوں میں ایک بڑے اعلان کا عندیہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کو کوچنگ سے برطرف کردیا

اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ ڈین جونز کو جلد کراچی کنگز کی کوچنگ سونپ دی جائے گی اور آج اس بات کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمے داریاں انجام دے رہے تھے لیکن فرنچائز کی مستقل چاروں ایڈیشن میں ناکامی کے بعد انہیں ہٹائے جانے کے امکانات واضح ہو چکے تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع نہیں تھی اور اس طرح ان کا پاکستان کرکٹ سے اب کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈین جونز بھی مصباح کو دو عہدے دینے کے مخالف

58سالہ ڈین جونز کی کوچنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور چاروں سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چاروں سیزن میں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ میسر آنے کے باوجود وہ ایک مرتبہ بھی فائنل میں پہنچ سکے۔

ڈین جونز نے کراچی کنگز سے منسلک سے ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کراچی کنگز کی شرٹ پر ان کا نام آویزاں تھا۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کی کراچی کنگز سے بھی چھٹی یقینی، نیا کوچ کون ہو گا؟

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے معاہدے پر دستخط کے بعد نئے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا استقبال کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ڈین جونز پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو چیف سلیکٹر کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024