• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد واپسی پر سنی دیول کی پاکستان کی تعریفیں

شائع November 13, 2019
سنی دیول کو کرتارپور راہداری تقریب میں خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
سنی دیول کو کرتارپور راہداری تقریب میں خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی—فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ ہفتے 9 نومبر کو پاکستان نے تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر پاکستان اور بھارت کو ملانے والی سرحد ’کرتارپور راہداری‘ کا افتتاح کیا تھا۔

کرتارپور راہداری کو کھولنے پر جہاں پاکستان کی دنیا بھر میں تعریفیں ہوئیں، وہیں خود بھارتی حکمران اور وہاں کے افراد نے بھی اس فیصلے کو سراہا۔

کرتارپور راہداری کھولنے کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کیا تھا اور انہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سابق کرکٹر نوجوت سدھو اور اداکار سنی دیول سمیت دیگر اہم افراد کو خصوصی دعوت بھی بھجوائی تھی۔

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، نوجوت سدھو اور سنی دیول سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی اور راہداری کھولنے پر پاکستان کی تعریف کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا

اگرچہ بھارتی شخصیات نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں ہی پاکستانی فیصلے کی تعریف کی تھی راہداری کھولے جانے کو ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا تھا۔

سنی دیول کو تقریب میں خاموش دیکھا گیا تھا—فوٹو: فیس بک
سنی دیول کو تقریب میں خاموش دیکھا گیا تھا—فوٹو: فیس بک

تاہم تقریب سے واپسی پر بھی بھارتی شخصیات پاکستانی فیصلے کی تعریف کرتی دکھائی دیں۔

بھارت واپسی پر ماضی میں پاکستان مخالف فلمی کردار ادا کرنے والے سنی دیول بھی پاکستان کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔

مزید پڑھیں: سنی دیول کی بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت

بھارت واپسی پر سنی دیول نے ایک پنجابی ٹی وی چینل سے مختصر بات کرتے ہوئے فلمی ڈائلاگوں کے انداز میں پاکستان کی تعریف کی اور راہداری کھولے جانے کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

سنی دیول وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر آئے تھے—فوٹو: رائٹرز
سنی دیول وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر آئے تھے—فوٹو: رائٹرز

سنی دیول نے پنجابی زبان میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستانی لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں اور پاکستانی لوگوں نے کرتارپور راہداری کی تقریب کے دوران بھارتی افراد کو عزت اور پیار دیا۔

پاکستانیوں کا پیار اور عزت دیکھنے کے بعد سنی دیول نے فلمی انداز میں بولا کہ وہ ’لڑائی اور جنگ‘ میں کچھ نہیں رکھا، وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے لوگ پیار پھیلائیں۔

سنی دیول نے فلمی انداز میں مگر انتہائی پیار سے اعتراف کیا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے ایک بہت ہی اچھے کام کا آغاز ہوا ہے۔

سابق اداکار اور بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی نے انٹرویو کے دوران رپورٹر سے استفسار کیا کہ انہوں نے ٹی وی پر پاکستانی لوگوں کی جانب سے بھارتیوں کو دی جانے والی عزت اور محبت کو نہیں دیکھا؟

سنی دیول پاکستان مخالف فلموں میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
سنی دیول پاکستان مخالف فلموں میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Nov 14, 2019 05:36pm
Hadn't expected to see Sunny paa ji praising Pakistan, his movies had quite convinced me that we were the bad boys

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024