• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لازوال خوبصورتی کی علامت ’نورجہاں‘ کو میک اپ آرٹسٹ کا خراج تحسین

شائع November 13, 2019
میک اپ آرٹسٹ کے ملکہ ترنم کے روپ کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
میک اپ آرٹسٹ کے ملکہ ترنم کے روپ کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی آواز اور ان کی خوبصورتی کو اب بھی ان کے مداح نہیں بھولے، تاہم نئی نسل ان سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتی۔

میڈم نورجہاں کو نئی نسل سے واقف کرانے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ان کا روپ دھار لیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کی جانب سے ملکہ ترنم کے روپ دھارے جانے پر کئی لوگ حیران رہ گئے اور وہ میک اپ میں چھپے آرٹسٹ کو ’نور جہاں‘ ہی سمجھ بیٹھے۔

شعیب خان نے میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم کا سب سے مشہور روپ دھارا، جس میں انہوں نے سبز رنگ کے لباس پہننے سمیت بالوں میں پھول اور گلے میں ہار بھی سجایا۔

میک اپ آرٹسٹ نے ملکہ ترنم جیسا سبز رنگ کا لباس بھی پہنا—فوٹو: انسٹاگرام
میک اپ آرٹسٹ نے ملکہ ترنم جیسا سبز رنگ کا لباس بھی پہنا—فوٹو: انسٹاگرام

شعیب خان نے ملکہ ترنم کے روپ والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے عروج اور ملکہ ترنم کو ایک اسٹار اور لازوال خوبصورتی کے طور پر دیکھ کر پلے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں: خود کو 'میلیفسنٹ' بنانے والا پاکستانی فنکار

انہوں نے مزید لکھا کہ ان سمیت دیگر لوگ بھی آج بھی ملکہ ترنم کی آواز اور خوبصورتی کو نہیں بھولے اور انہوں نے اپنے فن کے ذریعے ان کی لازوال خوبصورتی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

کچھ دن قبل میک اپ آرٹسٹ نے خود کو اینجلینا جولی کے 'میلیفسنٹ' روپ میں بھی دھارا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
کچھ دن قبل میک اپ آرٹسٹ نے خود کو اینجلینا جولی کے 'میلیفسنٹ' روپ میں بھی دھارا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

ملکہ ترنم کو میک اپ آرٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کرنے سے قبل شعیب خان ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی سمیت بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت دیگر شخصیات کو بھی خراج تحسین پیش کر چکے ہیں۔

شعیب خان نے ہولی وڈ کرائم تھرلر فلم ’جوکر‘ کے کردار کو بھی میک اپ آرٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

میک اپ آرٹسٹ نے دپیکا پڈوکون کے اوم شانتی اوم فلم کا روپ بھی دھارا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
میک اپ آرٹسٹ نے دپیکا پڈوکون کے اوم شانتی اوم فلم کا روپ بھی دھارا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

ساتھ ہی وہ وقتا فوقتا دیگر اداکاروں و اداکاراؤں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے رہتے ہیں۔

شعیب خان کو شاندار میک اپ کرنے پر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں اور ان کا شمار پاکستان کے چند معروف ترین میک اپ آرٹسٹوں میں ہوتا ہے۔

میک آرٹسٹ فلم جوکر کے مرکزی کردار کا بھی روپ دھار چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
میک آرٹسٹ فلم جوکر کے مرکزی کردار کا بھی روپ دھار چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024