• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوبز چھوڑنے والی عائشہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

شائع November 13, 2019
عائشہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں پاک فوج کے افسر سے شادی کی تھی—فوٹو: ماہا فوٹوگرافی/ انسٹاگرام
عائشہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں پاک فوج کے افسر سے شادی کی تھی—فوٹو: ماہا فوٹوگرافی/ انسٹاگرام

ماضی کی مشہور اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے گزشتہ برس کے آغاز میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ابتدائی طور پر عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ خان کا شوبز کو چھوڑنے کا اعلان

بعد ازاں اپریل 2018 میں اداکارہ نے شادی کرکے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا تھا۔

عائشہ ملک شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
عائشہ ملک شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

عائشہ خان نے پاک فوج کے افسر عقبہ حدید ملک سے شادی کی تھی اور اب جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عائشہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پر خدا کا شکر ادا کیا۔

مزید پڑھیں: عائشہ خان کی رسم حنا اور نکاح کی تصاویر وائرل

سابق اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رواں ماہ 10 نومبر (12 ربیع الاول) کو بچی کی پیدائش ہوئی۔

عائشہ عقبہ ملک کے ہاں بچی کی پیدائش پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دی، ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Nov 13, 2019 05:49pm
MashaAllah, may she grow up to lead a beautiful life..

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024