• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارتی پائلٹ کا مجسمہ پی اے ایف میوزیم میں نمائش کیلئے نصب

شائع November 13, 2019
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنے کے لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا تھا —تصویر: اےا یف پی
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنے کے لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا تھا —تصویر: اےا یف پی
نمائش کے لیے طیارے کو نشانہ بنانے کے لمحے کی نقل میں اس کارروائی کی تصاویر بھی رکھی گئیں —تصویر: اے ایف پی
نمائش کے لیے طیارے کو نشانہ بنانے کے لمحے کی نقل میں اس کارروائی کی تصاویر بھی رکھی گئیں —تصویر: اے ایف پی

کراچی: پاکستان نے رواں برس فروری میں ایک جھڑپ کے دوران پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کا مجسمہ نمائش کے لیے نصب کردیا۔

بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتمان کا مجسمہ کراچی میں موجود پاک فضائیہ کے عجائب گھر میں نصب کیا گیا جس پر ان کی خصوصی مونچھیں بھی واضح ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے پائلٹ نے ابھی نندن کا طیارہ کشمیر کے قریب ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران مار گرایا تھا جو دونوں ممالک کو جوہری جنگ کی نہج پر کھینچ لائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹارگٹ کی تلاش میں تھا، پاک فضائیہ نے میراطیارہ مارگرایا، بھارتی پائلٹ کا دوسرا بیان

قید کیے جانے کے بعد پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں چائے پیتے اور سوالات کے جوابات دینے سے انکار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں ان کے انداز، خاص طور پر چائے کے بارے میں کہے گئے الفاظ، کہ چائے بہترین ہے، نے بھارت میں انہیں ہیرو کا درجہ دلادیا تھا۔

بعدازاں چند روز بعد پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے پیشِ نظر بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے رہائی پانے والا بھارتی پائلٹ دوبارہ سری نگر ایئربیس پر تعینات

پی اے ایف میوزیم میں جس جگہ ابھی نندن کا مجسمہ نصب کیا گیا اس گیلری کو آپریشن سوئفٹ کا نام دیا گیا۔

مذکورہ گیلری میں نمائش کے لیے بھارتی پائلٹ کے تباہ شدہ جہاز کے حصے اور اس کی دم، ایک مگ-21 کے ساتھ ساتھ چائے کا کپ بھی رکھا گیا ہے جو بظاہر وہ کپ نہیں لگتا جس میں ابھی نندن نے چائے پی تھی۔

اس کے علاوہ نمائش کے لیے طیارے کو نشانہ بنانے کے لمحے کی نقل میں اس کارروائی کی تصاویر بھی رکھی گئیں جبکہ پائلٹ کی بھارت واپسی کے لمحات کی تصاویر کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا۔

ان سب چیزوں کے علاوہ نمائش میں وہ رسید بھی شامل ہے جس میں ایک کپ کی قیمت مگ-21 لکھی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچہ بھی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ کی رہائی امن کی طرف دلیرانہ قدم کیوں اور کیسے؟

عجائب گھر میں دورے پر آنے والے ایک اسکول میں دہم جماعت کے طالب علم سمیع اللہ باری کا کہنا تھا کہ ’ابھی نندن کا مجسمہ اس گیلری میں دیکھ کر مجھے بہت فخر محسوس ہوا'۔


یہ خبر 13 نومبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024