• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بابر اعظم اور اشد شفیق نے 47 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

شائع November 13, 2019
اسد شفیق اور بابر اعظم دونوں نے سنچریاں اسکور کیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
اسد شفیق اور بابر اعظم دونوں نے سنچریاں اسکور کیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسد شفیق اور بابر اعظم نے آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم اور اسد شفیق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا اے کے خلاف میچ کے پہلے دن چوتھی وکٹ کی شراکت میں 276 بناکر کے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اسد شفیق نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 119 جبکہ بابر اعظم نے 24 چوکوں کی مدد سے 157 رنز کی اننگز کھیلی۔

دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں کسی بھی پاکستانی جوڑی کی جانب سے فرسٹ کلاس میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کر کے 47 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ طلعت علی اور ماجد خان کے پاس تھا جنہوں نے 1972 میں کوئنز لینڈ کے مقام پر 233 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 428 رنز بنائے اور آج میچ کے دوسرے دن عمران خان (جونیئر) کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 122 رنز میچ پر آؤٹ کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024