• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برطانیہ: انتخابی مہم کے دوران لیبر پارٹی کی ویب سائٹ پر ہیکرز کے حملے

شائع November 13, 2019
لیبر پارٹی کے سربراہ نے سائبر حملوں کو پریشان کن قرار دے دیا—فوٹو:اے ایف پی
لیبر پارٹی کے سربراہ نے سائبر حملوں کو پریشان کن قرار دے دیا—فوٹو:اے ایف پی

برطانیہ میں اگلے مہینے شیڈول عام انتخابات سے قبل جاری مہم کے دوران اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی ویب سروس پر ہیکرز نے دوسرے روز بھی حملے کیے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انتخابات سے چند ہفتے قبل ہی لیبر پارٹی کی ویب سائٹ کو بدترین ٹریفک کے ذریعے بند کرنے کو شش کی گئی۔

لیبرپارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘پارٹی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر مخصوص حملے کیے گئے ہیں لیکن ان حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنادیا گیا ہے اور کوئی دستاویز چوری نہیں ہوئی’۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں کرسمس سے چند روز قبل ہی عام انتخابات کی منظوری

برطانیہ کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان نے دوسرے سائبر حملے کے حوالے سے کہا کہ ‘ہم اپنے پلیٹ فارمز کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور صارفین کو کچھ مختلف بھی نظر آئے گا جس کے لیے ہم فوری اور مستعدی سے مصروف ہیں’۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس اور دیگر ممالک 12 دسمبر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے سائبر حملے کرسکتے ہیں یا سوشل میڈیا پر سیاسی پیغامات پھیلانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب روس نے انتخابات میں مداخلت کے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی سے منسلک نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کا کہنا تھا کہ پہلا حملہ سروس کی عدم دستیابی کے حولے سے کیا گیا اور یہ تیکنیک حملہ ویب سائٹ کو ڈاؤن کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی وزیر اعظم کا 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ حملے کی نوعیت کے مطابق کسی فرد یا گروپ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا مشکل ہوتا ہے۔

لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مداخلت گزشتہ روز شروع ہوئی تھی اور پہلا حملہ بہت شدید لیکن اس کو ہمارے سسٹم نے ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر یہ چیزیں انتخابات کے حوالے سے ہیں تو میں ان چیزوں کے حوالے سے پریشان ہوں کیونکہ انتخابات کے دوران کسی سیاسی جماعت کے خلاف سائبر حملے مشکوک اور قابل پریشان ہیں’۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں 12 دسمبر کو قبل از عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جو وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے بریگزٹ پر قائم ڈیڈلاک کو توڑنے کے مطالبے پر شیڈول ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024