• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

راولپنڈی: بچوں کا ریپ کرکے ان کی ویڈیو بنانے والا ’ڈارک ویب کا سرغنہ‘ گرفتار

شائع November 12, 2019 اپ ڈیٹ November 13, 2019
ملزم سہیل ایاز بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے جرم میں برطانیہ میں جیل کی سزا بھگت چکا ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ملزم سہیل ایاز بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے جرم میں برطانیہ میں جیل کی سزا بھگت چکا ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

راولپنڈی پولیس نے بچوں سے بدفعلی کر کے ان کی ویڈیو بنانے کے الزام میں سہیل ایاز نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

اس بارے میں سٹی پولیس افسر (سی پی او) فیصل رانا نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روات پولیس اسٹیشن میں ایک 13 سالہ لڑکے کی ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

سی پی او کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا تھا ان کا بیٹا قہوہ فروخت کرتا ہے جسے ملزم زبردستی اپنی گاڑی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں موجود ایک مکان میں لے گیا اور اسے منشیات دے کر 4 روز تک ریپ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: بچوں کے جنسی استحصال میں 33 فیصد اضافہ

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزم نے لڑکے کے ریپ کی ویڈیو بھی بنائی اور اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی دی۔

ملزم کے خلاف درج مقدمے میں اغوا، زہر دینے، کسی کو نقصان پہنچانے، غلام بنانے اور غیر فطری عمل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

اس حوالے سے رانا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ملزم انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ ہے اور اس نے پاکستان میں 30 بچوں کو ریپ کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سہیل ایاز بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے جرم میں برطانیہ میں جیل کی سزا بھگت چکا ہے جہاں سے اسے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں استاد گرفتار

سی پی او کے مطابق ملزم کے خلاف اٹلی میں بھی بچوں سے بدفعلی کا مقدمہ چلایا گیا تھا جس کے بعد اسے وہاں سے بھی ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر رائے مظہر نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سہیل ایاز اسلام آباد کے علاقے نیلور کا رہائشی ہے جس کی 9 سال قبل شادی ختم ہوگئی تھی اور اس کے اہلخانہ بھی اس سے اظہار لاتعلقی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم چارٹرڈ اکاؤٹننٹ ہے اور انتہائی ذہین اور ڈارک ویب کو استعمال کرنے کا ماہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم خیبرپختونخوا کے سول سیکرٹریٹ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کو کنسلٹینسی دے رہا ہے اور سرکار سے ماہانہ 3 لاکھ روپے تنخواہ بھی لے رہا ہے اس کے علاوہ ملزم برطانیہ میں بین الاقوامی شہرت کے حامل فلاحی ادارے میں بھی ملازمت کرچکا ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی میں ہی ایک مدرسے کے استاد کی جانب سے کم عمر طالبِ علم کو بدفعلی نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

بچے کے طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ اس کے ساتھ بدفعلی کی گئی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا میں ایک نو عمر لڑکے کی خود کشی کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ اسے بھی بدفعلی کا نشانہ بنا کر بلیک میل کیا جارہا تھا جس کے دباؤ میں آکر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: خودکشی کرنے والے نوعمر لڑکے سے بدفعلی کی گئی، پولیس

ضلعی پولیس افسر عبدالرؤف بابر قیصرانی نے ڈان کو بتایا تھا کہ 15 سالہ لڑکا یتیم تھا اور بٹگرام کے علاقے شینگلی بالا کا رہائشی تھا۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا تھا کہ دو مشتبہ افراد کو لڑکے سے بدفعلی کرنے اور اس کی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024