• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فریئر ہال کا قصّہ

شائع July 24, 2013 اپ ڈیٹ May 15, 2015

فریئر ہال کی ایک یادگار تصویر فریئر ہال، باغ جناح، صادقین گیلری، لیاقت لائبریری یہ چاروں نام ایک ہی جگہ کے ہیں۔ فریئر ہال عبداللہ ہارون روڈ (سابقہ وکٹوریہ روڈ) اور فاطمہ جناح روڈ (سابقہ بونس روڈ) کے درمیان واقع ہے۔ یہ علاقہ سول لائن کا علاقہ کہلاتا ہے۔ اس کے اطراف میں سندھ کلب اور جاپانی قونصل خانے کے علاوہ پرانے امریکی قونصل خانے کی عمارت بھی موجود ہے۔

فریئر ہال، کراچی -- حالیہ تصویر -- بشکریہ -- اختر بلوچ گو کہ 2002 اور 2006 میں امریکی قونصل خانے پر دہشت گردی کے حملے کے بعد قونصل خانے کی عمارت 2011 میں کلفٹن کے علاقے مائی کولاچی بائی پاس پر منتقل کردی گئی۔ امریکی قونصل خانے پر حملے کے نتیجے میں یہ سارا علاقہ نو گو ایریا بن گیا۔ فریئر ہال میں بھی عام افراد کا داخلہ تقریباََ بند ہوگیا۔ 2011 میں فریئر ہال دوبارہ باقاعدہ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ فریئر ہال کے علاوہ اس کے چاروں جانب باغ میں دو اہم چیزیں تھیں؛ پہلی ملکہ برطانیہ کا مجسمہ، یہ مجسمہ اب فریئر ہال میں تو نہیں لیکن ٹوٹے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ مہوٹہ پیلس کے عقبی حصّہ میں موجود ہے۔ (مہوٹہ پیلس کی کہانی پھر سہی)

مہوٹہ پیلس میں موجود ملکہ وکٹوریہ کا ٹوٹا پھوٹا مجسّمہ -- فوٹو -- اختر بلوچ دوسرا، 1890 میں سر ایڈلجی ڈنشا کی جانب سے نصب کیا جانے والا ایک خوبصورت فوارہ ہے۔ اس فوارے کے چاروں اطراف چھوٹے چھوٹے خوبصورت مجسمے ہوتے تھے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت شاہکار تھا۔ لیکن اب یہ ایک زنگ آلود ملبہ لگتا ہے۔ اس پر صرف ایک مجسمہ موجود ہے جسے آنے والے افراد دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔

سر ادلجی ڈنشا کے تعمیر کردہ فاؤنٹین کی ایک یادگار تصویر -- بشکریہ -- اختر بلوچ --. بلدیہ کراچی کے مطبوعہ "اراکینِ بلدیات کراچی" نامی رسالے میں لکھا ہے کہ ایڈلجی ڈنشا نے کراچی میں کئی اسپتال، یتیم خانے، اسکول اور پارک بنوائے۔ جب آپ فریئر ہال کے مرکزی گیٹ سے اندر داخل ہوں گے تو آپ کو ایک بھورے رنگ کا تقریباََ 7 فٹ پر مشتمل ایک مینار نظر آئے گا۔ یہ مینار اُن جان بازوں کی یادگار ہے جنہوں نے پہلی جنگ عظیم میں انگریز سرکار کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں نذر کیں تھیں۔ ان تمام افراد کا تعلق بلوچ انفینٹری سے تھا۔اس مینار پر انگریزی اور اردو میں یہ تحریر درج ہے۔ To the glory of God And in memory of our comrades of the Baluch infantary group who laid down their lives In the great war 1914-1918 یاد گار: ان برٹش آفیسرون، نان کمیشنڈ آفیسروں، سپاہیوں، اور فالووروں کی یاد میں جنہوں نے اپنے بادشاہ سلامت اور اپنی ملک کی عزت کیلئے جانین قربان کیں۔ خداوند کریم ان کی مغفرت کرے -- آمین ثم آمین

یادگاری تختی -- فوٹو -- اختر بلوچ --. ممتاز محقق عقیل عباس جعفری کراچی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شائع کردہ اخبار 'بلدیہ' کے فروری 1988 کے شمارے میں مطبوعہ اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں؛ "سندھ کا دوسرا کمشنر بارٹل فریئر کو بنایا گیا تھا۔ جنوری 1851ء میں فرئیر کراچی پہنچا۔ کراچی اس وقت با لکل غیر متمدن تھا۔ یہاں نہ سڑکیں تھیں، نہ کوئی بندرگاہ، نہ کوئی ڈاک بنگلہ تھا، نہ کوئی گرجا گھر۔ حتیٰ کہ جہازوں کو بھی مرمت کے لیے بمبئ بھیجا جاتا تھا"۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ بارٹل فرئیر کا عہد کراچی کی تاریخ کا ایک زریں باب ہے۔ اس کے عہد میں 1853 میں کراچی میونسپلٹی کی بنیاد پڑی۔ اسی کے عہد میں ریلوے لائن کی تعمیر شروع ہوئی۔ ایشیا کا پہلا ڈاک ٹکٹ بھی فریئر کے عہد حکومت میں یکم جولائی 1852 کو کراچی سے جاری ہوا۔ جسے سندھ ڈاک کا نام دیا گیا۔ بھیرو مل مہر چند اڈوانی اپنی کتاب سندھ کے ہندوؤں کی تاریخ کے جلد نمبر 2 کے صفحہ نمبر 120 پر لکھتے ہیں کہ؛ "نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں سب سے زیادہ ترقی سندھ کے کمشنر سر بارٹل فریئر کے دور (1850-1859) میں ہوئی۔ سرکاری خط و کتابت فارسی میں ہوتی تھی۔ انھوں نے یہ سلسلہ بند کروا کر حکم جاری کیا کہ آئند ہ تمام خط و کتابت سندھی میں ہوگی۔ جو یورپی اور دوسرے اہل کار سندھی نہیں جانتے وہ سندھی سیکھیں اور سندھی کا امتحان پاس کریں۔ اس وقت تک سندھی لکھنے کے لیے کوئی رسم ا لخط نہیں تھا۔ اس لیے انھوں نے موجودہ عربی، سندھی رسم الخط ترتیب دیا جس کا آغاز جولائی 1853 میں ہوا۔ بعد میں انھوں نے سندھی درسی کتابیں بھی تیار کروائیں۔ انھوں نے کچھ سندھی اور  3 ہائی اسکول بھی قائم کیے۔ فریئر کے عہد میں کراچی کی پبلک لائبریری کا افتتاح ہوا۔ اسی کے عہد میں سندھ کا پہلا انگلش میڈیم اسکول کراچی میں قائم ہوا۔ 1859 میں بارٹل فریئر سندھ کے کمشنر کے عہدے سے سبکدوش ہو گیا مگر کراچی کے باشندوں نے فریئر کی خدمات کو نہیں بھلایا اور اس کی یاد ہمیشہ تازہ رکھنے کے لیے اگست 1863 میں اس کے شایاں شان ایک خوبصورت عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا. یہ خوبصورت اور دلکش عمارت فریئر ہال تھی جو آج بھی کراچی کے شہریوں کو بارٹل فریئر کی یاد دلاتی ہے۔ یہاں تک تو ٹھیک اور ہم جعفری صاحب سے متفق بھی ہیں۔ گو کہ اس مضمون میں آگے جا کر وہ لکھتے ہیں کہ قیام پاکستان کے بعد یہ عمارت بلدیہ کراچی کو دے دی گئی۔ بلدیہ نے اس عمارت کا نام بدل کر شہید ملت لیاقت علی خان کے نام سے موسوم کر دیااور یوں 1951 سے یہ عمارت لیاقت ہال کہلانے لگی۔ لیکن کیا کہنے کراچی والوں کے۔ وہ اب بھی اسے فرئیر ہال ہی کہتے ہیں۔ الیگزینڈر بیلی اپنی کتاب "کراچی ماضی، حال اور مستقبل" مطبوعہ ہیرالڈ پبلیکیشنز  کے صفحہ نمبر 39 پر لکھتے ہیں؛ "عمارت کی تعمیر کے لیے پتھر بھولاری اسٹیشن سے حاصل کیے گئے تھے جو شمال مغربی ریلوے کے مطابق 98 میل کے فاصلے پر تھا۔ اسی طرح بھورے رنگ کے پتھر جُنگ شاہی سے لائے گئے تھے جو کراچی سے تقریباََ 53 میل کے فاصلے پر تھا۔ عمارت کی تعمیر کا آغاز 1863 میں ہوا۔ نقشہ شاہی انجینئر کرنل کلیر ولکنس (Colonel Clairwilkins) نے تیار کیا تھا اور تعمیر تقریباََ دو سال میں مکمل ہوئی۔ 10 اکتوبر 1865ء کو اس وقت کے کمشنر سندھ مسٹر سیموئیل مینسفیلڈ نے اس کا افتتاح کیا تھا۔

یادگاری تختی -- فوٹو -- اختر بلوچ تعمیر میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے خرچ ہوئے تھے۔ اس رقم میں سے 50220 روپے عوام نے دیے۔ جبکہ 75 ہزار روپے حکومت نے مہیا کئے تھے اور بقیہ 50000 روپے کراچی میونسپلٹی نے فراہم کئے تھے۔ اس عمارت کی تعمیر کے بعد اسے ٹاؤن ہال کے طور پر استعمال کیا گیا تھا"۔ مزید لکھتے ہیں کہ، "ہال کی بالائی منزل پر ایک ناچ گھر ہے"۔ بیلی کے مطابق دودھیا رنگ کی جھاڑیاں ختم کر کے وہاں پتھر اور لوہے کی زنجیریں لگا دی گئیں تھیں۔ ایک نئی طرز کا اسٹینڈ سازندوں کے لیے لگایا گیا تھا۔ ہال میں نیا اور ہلکا پھلکا فرنیچر بھی فراہم کیا گیا تھا۔ دوپہر میں سازندوں کا یہ بینڈ لوگوں کے لیے تفریح کا ایک بڑا ذریعہ تھا۔ لیکن ایک بات مجھے ہمیشہ غصہ دلاتی تھی کہ جس طرح ہندوستان کے دوسرے علاقوں میں باوردی بینڈ مین نظر آتے تھے ویسا یہاں کیوں نہیں ہوتا. ان میں ایک شخص جسے"مفتی" کہا جاتا تھا وہ بینڈ ماسٹر ہوتا تھا۔ عثمان دموہی اپنی کتاب "کراچی تاریخ کے آیئنے میں" کے صفحہ نمبر667-68 پر لکھتے ہیں؛ "فروری 1867 میں جب بارٹلے فرئیر گورنر بمبئی کی حیثیت سے کراچی آیا تو اس نے اس عمارت میں ایک دربار منعقد کیا تھا۔ اس کے بعد دسمبر 1869 میں اس عمارت میں ایک صنعتی نمائش بھی منعقد کی گئی تھی جو برصغیر اور وسطی ایشیا میں منعقد ہونے والی سب سے پہلی نمائش تھی۔ اس نمائش میں برطانوی، ہندوستانی اور وسطی ایشیائی ممالک کے تاجر اور صنعت کار اپنی مصنوعات کی تشہیر کرنے اور انہیں فروخت کرنے کے لیے لائے تھے۔ یہ عمارت ڈیڑھ صدی سے کراچی کی پہچان بنی ہوئی ہے"۔ فرئیر ہال کی بالائی منزل اب معروف مصّورصادقین کی جانب سے فرئیر ہال کی چھت پر لگائے گئے ان کے فن پاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔

فرئیر ہال کی بالائی منزل کی چھت -- فوٹو -- اختر بلوچ --. ہمارے فوٹو جرنلسٹ دوست اختر سومرو جو صادقین ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں نے ہمیں بتایا کہ 1986 میں صادقین نے فریئر ہال کی بالائی منزل کی چھت کو اپنی مصّوری سے مزین کرنے کا آغاز کیا تھا۔ اب یہ چھت مکمل طور پر صادقین کے فن پاروں سے سجی ہوئی ہے۔ جب ہم نے فریئر ہال کی بالائی منزل کا دورہ کیا تو وہاں پر ہال کی دیکھ بھال پر مامور ملازموں اور افسران کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ہم نے ایک افسر سے اس خاموشی کی وجہ پوچھی تو وہ بولے لوگ کم ہی آتے ہیں، یا اگر کوئی نمائش وغیرہ ہو تو لوگ زیادہ آتے ہیں۔ ہم نے ان سے پوچھا کہ ہفتہ اور اتوار کو ہال بند ہوتا ہے۔ جب کہ یہ چھٹی کے دن ہوتے ہیں۔ اگر ہال کھلا ہو تو زیادہ لوگ یہاں آسکتے ہیں۔ انھوں نے جواباََ کہا کہ پہلے ان دو دنوں ہال کھلتا تھا لیکن عام عوام زیادہ آتی تھی اور خاصہ کچرا کرکے جاتے تھے۔ اس لیے یہ سلسہ بند کر دیا گیا۔ آئیے اب لائبریری کی طرف چلتے ہیں۔ الیگزینڈر بیلی کے مطابق نچلی منزل پر کراچی لائبریری اور میوزیم قائم کیا گیا تھا۔ بعد میں میوزیم کو برنس گارڈن منتقل کر دیا گیاتھا۔

فرئیر لائبریری کا اندرونی منظر -- فوٹو -- اختر بلوچ ہم نے جب اس لائبریری کا دورہ کیا تو دیکھا کہ مرکزی دروازے سے داخل ہوتے ہی بائیں جانب پرانے اخبارات کی جلد ہوئی فائلیں بے ترتیب رکھی ہوئی تھیں۔ لائبریری کی بائیں جانب کھڑکیاں کھلی ہوئی تھیں جس سے تیز ہوا اور قدرتی روشنی اندر آرہی تھی۔ چند کرسیوں پر بیٹھے لوگ اس قدرتی ماحول کا لطف اٹھاتے ہوئے اخبارات کا مطالعہ کر رہے تھے۔ (اس قدرتی ماحول کا لطف حاصل کرنے کی وجہ اس وقت سمجھ میں آئی جب دیکھ بھال پر مامور شخص نے بتایا کہ تقریباََ ڈھائی سال سے لائبریری کی بجلی کٹی ہوئی ہے)۔

فرئیر لائبریری کا اندرونی منظر -- فوٹو -- اختر بلوچ لیں جناب ہم آگے بڑھے۔ لائبریری کا خدمتگار ایک عمر رسیدہ خاتون خاکروب سے گفتگو میں مصروف تھا۔ اس نے ہم پر نظر ڈالی اور آنکھوں ہی آنکھوں میں سوال کر کے آمد کی وجہ معلوم کی۔ ہم نے بتایا کہ فریر ہال لائبریری پر کچھ لکھنا ہے۔انھوں نے مسکرا کر کہا، دیکھو اور لکھو۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں تین سال قبل ہونے والی بارشوں میں ہال چھت ٹپکنے لگی جس وجہ سے اکثر کتابیں ہال کے ان گوشوں میں منتقل کی گئیں جہاں پانی نہ آئے "ترقیاتی کام" تاحال جاری ہے۔ اس لیے کون سی کتاب کہاں ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ جاتے جاتے ایک اور بات، تقسیم ہند کے بعد جب ہندوستانی پرائم منسٹر پنڈت جواہر لال نہرو پاکستان کے دورے پر کراچی آئے تو ان کے اعزاز میں استقبالیہ اسی فریئر گارڈن میں دیا گیا تھا۔ پاکستانی مقررین جن میں اس وقت کے وزیر اعظم لیاقت علی خان بھی شامل تھے سب ہی نے انگریزی میں تقریریں کیں۔ لیکن جب نہرو کو دعوت تقریر دی گئی تو انھوں نے اپنی تقریر کا آغاز اردو میں کرتے ہوئے کہا کہ؛ "نہ جانے کیوں یہ سمجھ لیا گیا ہے کہ مجھے اردو نہیں آتی"۔

  اختر حسین بلوچ سینئر صحافی، مصنف اور محقق ہیں. سماجیات ان کا خاص موضوع ہے جس پر ان کی کئی کتابیں شایع ہوچکی ہیں. آجکل ہیومن رائٹس کمیشن، پاکستان      کے کونسل ممبر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اختر بلوچ

اختر بلوچ سینئر صحافی، لکھاری، اور محقق ہیں۔ وہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے کونسل ممبر ہیں۔ وہ سوشیالوجی پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (36) بند ہیں

انور امجد Jul 24, 2013 04:54pm
بہت اچھّا اور معلوماتی مضمون ہے۔ اختر بلوچ صاحب کی کاوش لائق تحسین ہے۔ لائبریری کی حالت پر دکھ ہوا۔
ماجد سمون Jul 24, 2013 05:32pm
ڊيئر اختر تمام بهترين فيچر لکيو آهي اوهان، اميد آهي ته لکندا رهندا
khobaib hayat Jul 24, 2013 08:43pm
bohot achha maloomat se bharpoor.
Anwar Khan Jul 25, 2013 07:10am
It is indeed a good piece of writing - a real blend of past and present which may help readers envisage future of the historic Frere Hall. Coming to know the of the library poor condition hurts every one of us who have been part the readers club here. The government is suggested to turn its keen eye towards the hall for its betterment. It is good the government has reopened the hall for public after a decade of ban on Pakistanis to visit the venue. It is a pleasant knowledge for me that Frere had replaced the Persian with Sindhi as an official language to accommodate the locals in administration. The Sindhi nationalists groups are therefore requested to celebrate Frere day or such other event to mark his efforts for customising the city on official levels during colonial ear. Akhtar Baloch is also urged to write on Parsi and Hindu communities who played a key role in the development of Karachi.
ghazanfarabbass Jul 25, 2013 07:15am
well done dear! I really appreciate your writings . love you!
tassawar hussain Jul 25, 2013 08:51am
Bohut achi tehqeeq ki he ap ny magar paksitan main log apny virsy ki janib koi tawajo hi nahi dy rahy aj logon ko time mily to wo kisi shopping mall chaly jaeyn gy but apny heritage ki tarf nazar nahi daalain gy...
رزاق سربازی Jul 25, 2013 09:15am
اختر بلوچ کی تحریر اور تحقیق بڑی شاندار ہے۔ ہر کالم سود مند مطالعے کا سامان مہیا کرتا ہے۔
Naveed Jul 25, 2013 09:23am
strikingly and stark depiction Akhtar Sahab.
خاور حسین Jul 25, 2013 09:49am
بہت خوب اختر بلوچ صاحب
yasir butt Jul 25, 2013 11:30am
Akhtar baloach k blogs tu hoty he buhat informative hai lekin aj ye blog parh kafi kuch sekhne ko mila hai lekin yeh jan kar k bhi buhat dukh hua k is historical aur magnificent building ka hall bura hota ja raha hai lekin govt koe dhayan nahi de rahi hai. Mr. Frere jo sindhyon ka mohsin hai us ke aj tak sirf ek bar barsi manae gae hai. sindhi logon ko har saal is ke barsi manane chahye.
Munir Bin Bashir Jul 25, 2013 11:47am
روزنامہ جنگ کرااچی تاریخ 24مئی 1958 میں شوکت تھانوی اپنے کالم =وغیرہ وغیرہ= میں لکھتے ہیں کہ پندت جواہر لال نہرو اپنی ذاتی حیثیت میں اردو کے طرفدار تھے اور اس کی تائید میں تقریریں بھی کرتے رہے دوسری طرف بھارت کی فرقہ پسند جماعتوں مہا سبھائیوں اور جن سنگھیون نے اس کی مخالفت کی -- اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہندی بونے کے چکر میں بڑے بڑے خوش گفتار اور بڑے بڑے آتش نوا مقرر اس ہندی بولے کی کوشش میں ہکلے بن کر رہ گئے --خود بیچارے پنڈت نہرو کو دیکھ لیجئے انگریزی میں اچھی خاصی تقریر کر لیتے ہیں --جب اردو بولتے ہیں تو اس وقت پھول جھڑتے ہیں --مگر جہاں کسی سرکاری تقریب میں ان سے ہندی میں تقریر کرائی جاتی ہے وہ ہکلانا شروع کر دیتے ہیں ----اٹک اٹک کر آموختہ سنانے کا انداز ہو جاتا ہے -- ایک مرتبہ پوسٹل کانفرنس میں تقریر کر رہے تھے -ان کے منہ سے نکل گیا "ایک مرتبہ میرے "والد مرحوم کے پاس ایک خط آیا اتنا کہہ کر وہ ایک دم چونکے کہ میں تو سرکاری تقریب میں تقریر کر رہا ہوں یہ کیا کہہ دیا ایک دم سنبھل کر بولے"شما کیجئے --میں یہ کہنا چاہتا تھا ایک مرتبہ میرے سرگباش پتا جی کے پاس ایک پتر آیا یہ کہہ کر خود بھی مسکرائے اور حاضرین بھی ہنس پڑے Reference " Maazi kay Khazanay " Daily Jang Karachi 21 March 2007
javed bozdar Jul 25, 2013 12:09pm
Pakistani ashrafia k moo pr tamancha jo shroo say he angrezoon se maraoob hai aur terhee merhee angrezee bol kar fakhar karti hai
murad pandrani Jul 25, 2013 12:18pm
Akhtar Balouch ky hathon likhy huwy articles parhny sy lagta hai k asal history kiya hai aur humein kiya bataya jata hai.... once again well written dear.
Afzal Feroze Jul 25, 2013 12:22pm
I remember those day when I was just 9 years old and every Sunday morning my father take me to visit the Frere Hall Library from where we borrow books
kmal ka likha hy balouch sb Jul 25, 2013 12:26pm
kmal ka mazmon hy balouch sb wah chus a gai hy
balouchah Jul 25, 2013 12:39pm
Thank you Munir Sahab for this information
sattar rind Jul 25, 2013 02:20pm
interesting
danish khanzada Jul 25, 2013 05:17pm
bohat ala. akhter bhai.... achi malomat par mubni he... ap ye koshish jare rakhen...
balouchah Jul 25, 2013 05:26pm
Dear Bozdar Sahab thanks for your comments hope you will continue guide me in future
balouchah Jul 25, 2013 05:27pm
Dear Amjid Thanks
balouchah Jul 25, 2013 05:30pm
dear majid samoo comments je mahebani par comment brief ho kuch tafseel sa likho. kuch crititical comments kayo. kuch new topics b budhayo jrnh te asan likhe saghon. thanks..
Khaled Shah Jul 25, 2013 05:33pm
Akhtar Bhai, Excellent work. Khaled Islamabad
balouchah Jul 25, 2013 05:37pm
there is still library there but its situation is very disgusting. we have to try to start of the movement for the restoration of the library.
balouchah Jul 25, 2013 05:38pm
thanks.
balouchah Jul 25, 2013 05:39pm
thanks.
balouchah Jul 25, 2013 05:52pm
Thanks Dear Are you still in karachi?
ابوبکربلوچ Jul 25, 2013 07:18pm
محترم اختربلوچ نے اس اہم علمی اورمعلوماتی خزانہ پرقلم اٹھاکریقیناً تاریخی طورپراہم قدم اٹھایاہے،امیدہے کہ نوجوان نسل اس اہم علمی خزانہ سے فائدہ اٹھائے گی،
فاضل جمیلی Jul 26, 2013 09:21am
اختر بلوچ صاحب ۔۔۔ ھم تاریخ کے ماتھے پر اپنے نام کی تختیاں لگانے اور صرف اسلامی سورماؤں کی فتح یابیوں کو یاد کرکے دل پشوری کرنے والی قوم ھیں ۔۔۔ آپ کراچی کے گرد و غبار میں لپٹی اس شہر کی اصل تاریخ کے نشان دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحریر میں لا کرایک تاریخی کام کر رھے ھیں ۔
Aveenash Chhabria Jul 26, 2013 11:19am
very well written by Mr.Akhtar Hussain Baloch as i am not a good at history but when i started reading, i was so much involved in it that i want to know what will be next. All in All its very nice written.
MR Umar Wahga Jul 26, 2013 09:43pm
A.O.O Mr Akhter Baloch is great journalist. He has lot's of information about social content regarding Pakistan.which is very important for everyone. specially i am very to read out this kind of information.
Syed Ghulam Murtaza Jul 27, 2013 05:31am
It is really a informative piece of work, for us who were un-aware about hidden history of our Sindh.Once again Thanks to Mr.Akhtar Sb.
باغ جناح کی یادگار تصاویر | Dawn Urdu Jul 27, 2013 05:52am
[…] گیلری میں فریئر ہال کے بارے میں تفصیلی جاننے کے لیے کلک کریں جبکہ اس حوالے سے تصاویر کے لیے یہ فوٹو البم […]
Qazi Mehran Sindhi Jul 27, 2013 01:50pm
Akhtar Baloch Saahab..! woow very nice write up...! you are greatly expose the better image of Karachi Sindh....
کمال ایوب Jul 28, 2013 08:37am
میرے مطابق اختر بلوچ بہت ہی عمدہ اور احسن طریقے سے منفرد موضوعات پر لکھ رہے ہیں ۔
Razzak Abro Jul 29, 2013 05:01pm
Very good write up again by Akhtar Baloch. It is not only informative and interesting but also an eye opener for all of us. It is time to think how was this city in 18th century and what is it now. This article has proved that the city has been pushed back towards decline, instead of growing forward. This historical place should be preserved and promoted more by all of us. Can not civil society come there to pay tributes to legendary Frere and own the place by contributing in its development?
Faizan Aug 31, 2013 02:41pm
1914-1918 WWI thee...it's an innocuous typo that someone... in the chain ... should've noticed. Maybe someone did, but like me they were also tentative to think that you could wrong about such an ordinary date in the same paraagraphz where you've given far more researched dates... about these research now apkay dushman kahain gai, "lay bhala! World war ka sun tau pata nahi, kahaniyan kraanchee ki qadeem say jadeed ki suna raha hai...yeh wali date ghalta hai, woh wali bhi ghalat hai...etc"

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024