• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈراما ساز اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کی تردید کردی

شائع November 11, 2019 اپ ڈیٹ November 12, 2019
بشریٰ انصاری نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: اںٹرٹینمینٹ پی کے
بشریٰ انصاری نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: اںٹرٹینمینٹ پی کے

معروف ڈراما ڈائریکٹر اقبال حسین نے اداکارہ بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد وضاحت کردی۔

اقبال حسین اور بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کے حوالے سے گزشتہ چند دن سے خبریں چل رہی تھیں اور ایک شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کسی اور ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں کی شادی سے متعلق خبر چلائی تھی۔

بشریٰ انصاری کی شادی کچھ عرصہ قبل طلاق پر ختم ہوئی تھی—فوٹو: فیس بک
بشریٰ انصاری کی شادی کچھ عرصہ قبل طلاق پر ختم ہوئی تھی—فوٹو: فیس بک

نیا دور نے اپنی رپورٹ میں ایک اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اقبال حسین اور بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کرلی۔

اگرچہ خبر میں دونوں کی شادی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ خبریں ہیں کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل ہی شادی کرلی۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ دونوں نے شادی کب اور کہاں کی، لیکن بتایا گیا تھا کہ دونوں جلد ہی آنے والے ڈرامے ’زیبائش‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

اپنی دوسری شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ڈراما ڈائریکٹر اقبال حسین نے شوبز ویب سائٹ سے خصوصی بات کرتے ہوئے خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

بشریٰ انصاری کے نواسے بھی ہیں—فوٹو: فیس بک
بشریٰ انصاری کے نواسے بھی ہیں—فوٹو: فیس بک

اقبال حسین نے ’انٹرٹینمنٹ پی کے‘ سے مختصر بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری اور اپنی شادی کی خبریں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ان کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

اقبال حسین نے اپنی اور بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے مزید بات نہیں کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دنوں اقبال حسین آنے والے ڈرامے ’زیبائش‘ کی ہدایت کاری کر رہے ہیں، اس ڈرامے کی کہانی بشریٰ انصاری نے لکھی ہے اور وہ اس میں اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

بشریٰ انصاری نے پہلی شادی اقبال انصاری سے کی تھی—فوٹو: فیس بک
بشریٰ انصاری نے پہلی شادی اقبال انصاری سے کی تھی—فوٹو: فیس بک

دونوں کی جانب سے ایک ہی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد ہی دونوں کی شادی کی افواہیں سامنے آئیں۔

اس سے قبل دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، رواں برس اپریل میں بشریٰ انصاری اور ان کی بہن عاصمہ عباس کے ساتھ ریلیز کیے گئے گانے ’ہمسائے ماں جائے‘ کی ہدایات بھی اقبال حسین نے دی تھیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی کچھ عرصہ قبل ہی طلاق پر ختم ہوئی تھی، انہوں نے پہلی شادی ڈراما ساز و اداکار اقبال انصاری سے کی تھی، جن سے انہیں بچے بھی ہیں۔

اسی طرح اقبال حسین نے بھی پہلی شادی ٹی وی میزبان و اداکارہ فرح سعدیہ سے کی تھی اور ان کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔

اداکارہ نے شاندار اداکاری کے بدولت متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں—فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے شاندار اداکاری کے بدولت متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں—فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024