وزیر اعظم کے استعفے کے برابر کا معاہدہ قابل قبول ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جہاں ان کی جماعت وزیر اعظم کے استعفیٰ سے کم پر معاہدہ کرنے کو تیار نہیں وہیں وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کے 'برابر' کے کوئی معاہدے پر غور کیا جائے گا۔
انگریزی اخبار دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت نہیں دی۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے باعزت طریقے سے دھرنے سے نکلنے کی رپورٹس کو مسترد کیا اور کہا کہ حکومت کو اپنی عزت بچانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت میں 'آزادی مارچ' اور دھرنے نے عوام سے حکومت کا خوف نکال دیا ہے۔