• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیزائنر علی ذیشان نے اچانک شادی کرلی

شائع November 11, 2019
دلہن نے اپنے دلہا کا تیار کیا ہوا لباس پہنا—فوٹو: عرفان احسن انسٹاگرام
دلہن نے اپنے دلہا کا تیار کیا ہوا لباس پہنا—فوٹو: عرفان احسن انسٹاگرام

پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اچانک سے اپنی صحافی دوست سے شادی کرلی۔

علی ذیشان نے اپنی دوست صحافی مائرہ خان سے اسلام آباد میں اچانک شادی کی لیکن ان کی شادی میں ان کے قریبی دوستوں اور جوڑے کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

علی ذیشان اور مائرہ خان کی شادی کی تصاویر فوٹوگرافر عرفان احسن نے کھینچیں، جنہوں نے دونوں کی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

دونوں کی شادی میں اداکارہ صدف کنول اور تابش خوجا سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

علی ذیشان اور مائرہ خان کی شادی میں فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت اور حسنین لہری سمیت دیگر شخصیات بھی دکھائی دیں۔

اس موقع پر دلہن مائرہ خان نے اپنے شوہر علی ذیشان کی جانب سے تیار کردہ عروسی لباس پہنا جب کہ دونوں طارق امین کے سیلون پر تیار ہوئے۔

دونوں کی شادی پر شوبز و فیشن کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024