• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

روس کے معروف مؤرخ کے ہاتھوں کم عمر گرل فرینڈ کا قتل

شائع November 10, 2019
رپورٹ کے مطابق پروفیسر الیگ سکالوف اور انستاسیا یشینکو کے درمیان بحث پر تلخی بڑھ گئی تھی —فوٹو: VK.com/east2west news
رپورٹ کے مطابق پروفیسر الیگ سکالوف اور انستاسیا یشینکو کے درمیان بحث پر تلخی بڑھ گئی تھی —فوٹو: VK.com/east2west news

یورپی تاریخ اور خصوصی طور پر 18ویں صدی کے فرانسیسی ڈکٹیٹر نیپولین بونا پارٹ کے دور کی تاریخ پر عبور رکھنے والے روس کے نامور عمر رسیدہ مؤرخ کو پولیس نے اپنی کم عمر گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روسی پولیس نے روس کے ادبی، ثقافتی و تاریخی دارالحکومت کہلائے جانے والے شہر سینٹ پیٹرس برگ سے یورپی و سوویت یونین کی تاریخ کے ماہر پروفیسر 65 سالہ الیگ سکالوف کو دریا کے کنارے سے گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر الیگ سکالوف کو پولیس نے مشکوک حالت میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ دریا کے کنارے بیگ کے ساتھ نشے کی حالت میں تھے۔

پولیس کے مطابق پروفیسر کے بیگ سے ایک پسٹل اور خاتون کے دو بازوں ٹوٹی ہوئی حالت میں ملے، جس کے بعد اسے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔

الیگ سکالوف نے نیپولین بونا پارٹ کے دور پر بنائی جانے والی فلموں میں اداکاری بھی کی ہے—فوٹو: ریکس
الیگ سکالوف نے نیپولین بونا پارٹ کے دور پر بنائی جانے والی فلموں میں اداکاری بھی کی ہے—فوٹو: ریکس

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ہونے والا شخص یورپ و روس کا نامور مؤرخ ہے جو کئی تاریخی فلموں کو بنانے کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کو بھی تحریر کرچکا ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران الیگ سکالوف نے اپنی کم عمر گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ گرل فرینڈ کی لاش کو دریا برد کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

پروفیسر نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنی کم عمر 24 سالہ گرل فرینڈ انستاسیا یشینکو کو ایک بحث کے دوران دلیل نہ دینے پر قتل کیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کیے۔

پولیس نے بعد ازاں پروفیسر کے گھر پر چھاپہ مارکر قتل کی گئی لڑکی کے سر اور جسم کے دیگر اعضا کو بھی برآمد کرلیا۔

پروفیسر کی گرفتاری کے بعد ان کے وکیل نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دن سے پروفیسر کی طبیعت خراب تھی اور وہ ’ہایپوتھرسیا‘ کا شکار تھے۔

’ہایپوتھرسیا‘ ایک ایسا مرض ہے جس میں انسان کے جسم کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوجاتا ہے اور انسان انتہائی ٹھنڈا ہوجاتا ہے، یہ مرض عام طور پر کم عمر بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو ہوتا ہے۔

الیک سکالوف کو یورپ کی فوجی تاریخ پر بھی عبور حاصل ہے—فوٹو: رائٹرز
الیک سکالوف کو یورپ کی فوجی تاریخ پر بھی عبور حاصل ہے—فوٹو: رائٹرز

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروفیسر الیگ سکالوف اور اس کی کم عمر گرل فرینڈ کے درمیان کئی سال سے تعلقات قائم تھے اور دونوں متعدد تاریخی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

الیگ سکالوف اور اس کی گرل فرینڈ انستاسیا یشینکو کے درمیان اس وقت تعلقات استوار ہوئے تھے جب پروفیسر خاتون کو تاریخ کی تعلیم دیتے تھے۔

الیگ سکالوف کو یورپی تاریخ اور خاص طور پر نیپولین بونا پارٹ کے دور کی تاریخ کا ماہر سمجھا جاتا ہے، انہوں نے بوناپارٹ کے دور پر نہ صرف کتابیں لکھیں بلکہ ان کے دور پر بنائی گئی یورپی فلموں کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

نیپولین بونا پارٹ یا یورپ میں ہونے والی جنگوں پر بنائی گئی چند فلموں میں پروفیسر الیگ سکالوف نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جب کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کچھ اسٹیج تھیٹرز پر بھی فن کا مظاہرہ کیا۔

الیک سکالوف کو سوویت یونین کی تاریخ اور روس میں فوجی تاریخ کا بھی اہم مؤرخ مانا جاتا رہا۔

واقعے کے بعد پولیس نے شہر کے قریب دریا کنارے کو جانے والے رستے بند کردیے اور خاتون کے جسم کےاعضا پروفیسر کے گھر سے برآمد کرلیے—فوٹو: اے ایف پی
واقعے کے بعد پولیس نے شہر کے قریب دریا کنارے کو جانے والے رستے بند کردیے اور خاتون کے جسم کےاعضا پروفیسر کے گھر سے برآمد کرلیے—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024