• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

تاخیر سے ’شو‘ شروع کرنے پر میڈونا کے خلاف مقدمہ

شائع November 10, 2019
عمر رسیدہ ہونے کے باوجود میڈونا کو بولڈ گلوکارہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
عمر رسیدہ ہونے کے باوجود میڈونا کو بولڈ گلوکارہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ صدی کی 25 بااثر خواتین میں شمار ہونے والی اور موسیقی کی دنیا کی 'رانی' کہلائی جانے والی امریکی گلوکارہ، اداکارہ، لکھاری و موسیقار میڈونا پر ایک مداح نے تاخیر سے میوزیکل شو شروع کرنے پر مقدمہ کردیا۔

61 سالہ میڈونا گزشتہ ایک سال سے امریکا میں اپنے میوزیکل فیسٹیول منعقد کرنے میں مصروف ہیں اور رواں سال کے آخر اور آنے والے سال کے آغاز تک وہ مختلف شہروں میں میوزیکل شوز منعقد کرتی دکھائی دیں۔

میڈونا کے ان شوز کی ایک ٹکٹ کی قیمت 261 امریکی ڈالر سے 1724 امریکی ڈالر تک ہے اور ان کے شوز دیکھنے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

میڈونا کے میوزیکل شوز کی تمام ٹکٹ شو کی تاریخ سے کم سے کم تین ماہ قبل ہی فروخت ہوجاتی ہیں اور مداح شو کو کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی ان کی پرفارمنس کے سحر میں ڈوبے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اگرچہ عام طور پر اداکارہ مقررہ وقت پر میوزیکل شو شروع کردیتی ہیں، تاہم حال ہی میں ایک مداح نے ان پر دو گھنٹے کی تاخیر سے شو شروع کرنے پر مقدمہ کردیا۔

گلوکارہ کے مداح نے نہ صرف میڈونا بلکہ ان کے شوز کو منعقد کرنے والی انٹرٹینمنٹ چینل پر بھی مقدمہ کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے میڈونا کے مداح نیت ہلیندر نے گلوکارہ کے خلاف میامی بیچ کی وفاقی عدالت میں رواں ماہ 4 اکتوبر کو مقدمہ دائر کیا۔

میڈونا نے درجنوں گانے گائے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
میڈونا نے درجنوں گانے گائے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ کے مطابق مداح نے گلوکارہ پر گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو میامی بیچ میں ہونے والے ایک شو کو تاخیر سے شروع کرنے پر مقدمہ کردیا۔

مداح نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے گلوکارہ کے شو کے 10 ہزار امریکی ڈالر سے زائد رقم میں تین ٹکٹ خریدے جن پر میڈونا کے شو کا وقت رات کے ساڑھے 8 بجے درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈونا نے حاملہ کرنے کیلئے 2 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی، سابق کھلاڑی

مداح نے اپنی درخواست میں کہا کہ تاہم بعد ازاں میڈونا اور شو انتظامیہ نے شو کا ٹائم تبدیل کرکے رات کے ساڑھے 10 بجے کردیا اور شو کو ٹکٹ میں درج وقت سے 2 گھنٹے بعد شروع کیا گیا۔

مداح نے درخواست میں دعویٰ کیا کہ گلوکارہ کی جانب سے شو کو 2 گھنٹے تاخیر سے شروع کیے جانے کی وجہ سے انہیں جذباتی الجھن کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈونا کو فیشن آئیکون بھی سمجھا جاتا رہا—فوٹو: انسٹاگرام
میڈونا کو فیشن آئیکون بھی سمجھا جاتا رہا—فوٹو: انسٹاگرام

ساتھ ہی مداح نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ واپسی کا بھی کوئی آپشن نہیں دیا تھا، اس لیے انہیں سخت پریشانی کا سامنا رہا۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کی طرح دیگر افراد کو بھی شو تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ واپسی نہ کرنے کی وجہ سے وہ تذبذب کا شکار رہے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ میڈونا کا ہاروی وائنسٹن پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

اپنی درخواست میں مداح نے گلوکارہ اور شو منعقد کرنے والی انتظامیہ پر ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عدالت کب تک اس کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

میڈونا کو کثیر الثقافتی گلوکارہ بھی کہا جاتا ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
میڈونا کو کثیر الثقافتی گلوکارہ بھی کہا جاتا ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024