• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

میکسویل کے بعد میڈنسن بھی ذہنی مسائل کے سبب کرکٹ سے رخصت

شائع November 9, 2019
نِک میڈنسن پاکستان کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے دستبردار ہو گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی
نِک میڈنسن پاکستان کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے دستبردار ہو گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین کھلاڑیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ذہنی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اور گلین میکسویل کے بعد اب نِک میڈنسن نے بھی ذہنی مسائل کے سبب کچھ عرصے کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے۔

مڈل آرڈر بلے باز نک میڈنسن کو پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ کے لیے آسٹریلیا اے کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے البتہ انہوں نے پریکٹس میچ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کچھ دن کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر سے پرتھ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تین روزہ پریکٹس میچ کے لیے میڈنسن کی جگہ کیمرون بین کرافٹ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اے کے کوچ گریم ہک نے کہا کہ نک میڈنسن نے صحیح فیصلہ کیا ہے اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنے کے بجائے اس بارے میں بولنا بہادری ہے اور اپنی صحت کو ترجیح دینے کے جرات آمیز اقدام پر میں میڈنسن کو سراہتا ہوں۔

آسٹریلیا اے کے میچ سے دستبردار ہو کر نک میڈنسن اب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں ارو ممکن ہطور پر کچھ عرصے تک کھیلوں کے میدان سے دور ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلین میکسویل بھی پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ذہنی مسائل کے سبب کرکٹ سے عارضی طور پر رخصت لے چکے ہیں۔

میڈنسن کے وقفے کے سبب اب ٹریوس ہیڈ یا ابھرتے ہوئے اسٹار وِل پوکوسکی پر آسٹریلین ٹیم کے دروازے کھل سکتے ہیں جنہوں نے ماضی میں ذہنی مسائل کے سبب ٹیم سے کچھ عرصے کے لیے رخصت لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024