• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

وزیراعظم نے صارفین کیلئے 6 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

شائع November 9, 2019 اپ ڈیٹ January 23, 2020
وزیراعظم نے عوام کی سہولیات کے لیے پیکیج کی منظوری دی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
وزیراعظم نے عوام کی سہولیات کے لیے پیکیج کی منظوری دی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مراکز پر رعایتی نرخوں پر صارفین کو 5 ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے 6 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیکیج کے تحت یکم دسمبر سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 4 ہزار مراکز پر چاول، دالیں، آٹا، چینی اور گھی/تیل سبسڈائزڈ نرخ پر دستیاب ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے یو ایس سی کو 3 ہفتوں میں تمام اشیا کی خریداری مکمل کرنے اور ان کی متعلقہ پیکجنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریلیف پیکیج 3 ماہ کی مدت کے لیے تمام صارفین کے لیے ہوگا، 3 ماہ کے بعد احساس کارڈز اسکیم کے اجرا کے ذریعے اسے ضرورت مند افراد کے لیے سبسڈی پروگرام میں تبدیل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومتی منصوبوں سے معاشی استحکام شروع ہوگیا، آئی ایم ایف مشن

وزیراعظم کی جانب سے منظور کیے گئے ریلیف پیکیج میں 5 بنیادی اشیا کی خریداری کے لیے 4 ارب روپے کی گرانٹ اور ان اشیا کی قیمتوں پر سبسڈی کے لیے 2 ارب روپے شامل ہیں۔

پیکیج کے تحت حکومت آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 132 روپے، ایک کلو چاول پر 20 روپے، ایک کلو چینی پر 9 روپے، فی کلو/لیٹر گھی یا تیل پر 30 روپے اور دالوں پر فی کلو 15 روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

پیکیج کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ہم کم تنخواہ دار طبقے اور غربت کا شکار خاندانوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجنگ معاشی صورتحال کے تناظر میں حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑے تھے۔

وزیراعظم نے یو ایس سی انتظامیہ کو 6 ارب روپے جاری ہونے کے بعد عوام کو ضروری خوراک کی فوری اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عمران خان کی ہدایت کے مطابق پاکستان ایگری کلچر اسٹوریج اینڈ سپلائی کارپوریشن (پاسکو) یو ایس سی کو کم نرخ پر آٹے کے معیار اور مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے 2 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024