• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'عامر لیاقت نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی'

شائع November 8, 2019 اپ ڈیٹ November 9, 2019
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین گزشتہ سال طوبیٰ عامر اپنی دوسری شادی کے حوالے سے شہ سرخیوں کی زد میں رہے تھے۔

گزشتہ سال نومبر میں عامر لیاقت حسین نے ولیمے کی تصاویر شیئر کرکے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کی تھی، ورنہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ہی اس حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں۔

عامر لیاقت کی دوسری شادی پر ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ردعمل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنارہا تھا۔

عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک اور دن ایک اور المیہ، جب سے آپ نے اپنی فیملی کا دل دکھایا، آپ کی بہتری کے لیے دل سے دعا ہے اور اس کے لیے بھی جس نے گھر تباہ کیا، امید ہے اللہ آپ کی صحیح سمت میں رہنمائی فرمائے، جس وقت آپ کے بچے اپنے آنسو پونچھ رہے ہیں، کرب میں مبتلا آپ کی اجڑی ہوئی بیٹی، دعا عامر‘۔

مگر اب ایک اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ طوبیٰ سے قبل عامر لیاقت نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ فضا علی نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا 'عامر صاحب ایک اچھے شخص ہیں، ان کا دل صاف ہے، وہ اپنے دل میں کچھ نہیں رکھتے، وہ وہی کہتے ہیں، جو سوچتے ہیں'۔

انہوں نے بتایا 'جب میری طلاق ہوئی، تو انہوں نے اپنی بیوی کے سامنے اچھی نیت سے شادی کی پیشکش کی، ایسا نہیں کہ ہم ملتے تھے یا کچھ اور تھا، میں کراچی گئی ہوئی تھی تو انہوں نے مجھ سے اس وقت شادی کے بارے میں بات کی، جب انہیں علم ہوا کہ میں اپنے شوہر سے الگ ہوگئی ہوں'۔

فضا علی کے مطابق 'وہ دنیا کے سامنے مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے، انہوں نے اپنی بیوی (بشریٰ) کے سامنے اچھے انداز سے شادی کی پیشکش کی، مگر میں اس وقت ڈپریشن سے لڑ رہی تھی اور ہر چیز کو نظرانداز کررہی تھی۔ اس کے بعد میں نے طوبیٰ سے ان کی شادی کے بارے میں سنا، ان کی دونوں بیویاں میری اچھی دوست ہیں'۔

عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر اداکارہ فضا علی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں معروف میزبان نے اپنی بیوی کے سامنے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی۔

اسٹیج پر طوبیٰ کے آنے پر فضا نے کہا کہ وہ ان کے شوہر کے ساتھ کھڑی ہوجائیں تو اس پر عامر لیاقت نے مذاق کرتے ہوئے کہا 'وہ تو آپ نے دیر کردی، ورنہ آپ کا ہی اعلان ہورہا ہوتا'۔

اپنے شو میں عامر لیاقت کے مذاق پر فضا علی نے کہا 'وہ شو پر آئے اور ایک بار پھر مذاق کرنے لگے، وہ کہنے لگے کہ ابھی بھی شادی کے لیے تاخیر نہیں، ان کا کہنا تھا کہ طوبیٰ کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024