• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'چڑیلیں جلد آرہی ہیں'

شائع November 8, 2019
فلم کا پہلا پوسٹر — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم کا پہلا پوسٹر — فوٹو/ اسکرین شاٹ

نامور پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی ویب سیریز 'چڑیل' کا پہلا پوسٹر جاری کردیا، جو اس سیریز کے نام کی طرح کافی دلچسپ ہے۔

اس ویب سیریز کی ریلیز کا مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور اس پوسٹر کے بعد ان کی بےچینی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عاصم عباسی نے لکھا کہ 'ہوجائیں تیار، خواتین و حضرات، خاص طور پر حضرات، جلد آرہی ہیں کچھ رنگین چڑیلیں، آپ کی عورت سے نفرت کرنے والی سوچ کی بینڈ بجانے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ڈان سے بات کرتے ہوئے عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ 'میں چڑیلز کے لیے بےحد پرجوش ہوں، اس فلم کو بنانے کا تجربہ نہایت شاندار تھا، امید ہے بین الاقوامی سطح پر یہ ویب سیریز ریلیز ہوگی، جلد فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی اور امید ہے کہ اسے اگلے سال ریلیز بھی کردیا جائے'۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فلم ’کیک‘ نے ایشن فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

ماضی میں شیئر کردیا ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں عاصم عباسی نے شیئر کیا تھا کہ 'یہ فلم ان کے لیے بےحد خاص ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ عاصم عباسی اس سے قبل 'کیک' جیسی کامیاب فلم بنا چکے ہیں۔

'کیک' میں آمینہ شیخ اور صنم سعید نے مرکزی کردار نبھائے تھے، اس فلم کی کہانی کو تجزیہ کاروں اور مداحوں دونوں نے پسند کیا۔

فلم کیک کا پاکستان کی جانب سے آسکرز میں بھیجنے کے لیے بھی انتخاب کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024