• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فخر زمان کی قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، راشد لطیف

شائع November 8, 2019 اپ ڈیٹ November 11, 2019
فخر زمان گزشتہ 12 ٹی20 میچوں میں وہ صرف 110 رنز بنا سکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
فخر زمان گزشتہ 12 ٹی20 میچوں میں وہ صرف 110 رنز بنا سکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کہا ہے کہ فخر زمان کی قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی کیونکہ وہ ٹی20 فارمیٹ کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں۔

فخر زمان ایک عرصے سے ناقص فارم کا شکار ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ 12 ٹی20 میچوں میں وہ صرف 110 رنز بنا سکے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ فخر زمان قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان ٹی20 کے کھلاڑی نہیں، 3 اور 4 اننگز کے علاوہ انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی اچھی اننگ نہیں کھیلی، ٹی20 ٹیم میں ان کا کردار ایک ہارڈ ہٹنگ بلے باز کا ہے لیکن ایک خراب تکنیک کے ساتھ ایسا ہونا مشکل ہے۔

تاہم ساتھ ساتھ سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ فخر زمان ون ڈے کرکٹ کے ایک بہترین بلے باز ہیں کیونکہ انہیں وکٹ پر سیٹ ہونے کا وقت ملتا ہے جس کے بعد وہ باؤلنگ میں کی گئی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ فخر زمان کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں امام الحق کو شامل کیا جائے گا تاہم وہ اپنے رنز کرلیں گے لیکن ان کا اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام 30 سے 40 رنز بنائیں گے جس کے بعد پاکستانی ٹیم 140رنز بناسکے گی۔

راشد لطیف نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں خوشدل شاہ، موسیٰ خان اور محمد حسنین کو کھلانے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024