• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شادی کی رات بھی کرکٹ میچ دیکھنے والا نوجوان

شائع November 7, 2019
نوجوان شادی کی رات بھی پاکستان کا میچ دیکھنا نہ بھولا— فوٹو: بشکریہ آئی سی سی
نوجوان شادی کی رات بھی پاکستان کا میچ دیکھنا نہ بھولا— فوٹو: بشکریہ آئی سی سی

دنیا بھر میں ہمیں کھیلوں کے انوکھے اور دلچسپ شائقین دیکھنے کو ملتے ہیں جو کھیل اور کھلاڑیوں سے اپنی محبت اور جنون میں انوکھے انداز اپنا کر دنیا بھر کو حیران کر دیتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں ہمیں کرکٹ خصوصاً پاکستان کرکٹ کا ایسا شائق دیکھنے کو ملا کہ جس کی کھیل سے محبت کو دیکھ کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی اس کے بارے میں ٹوئٹر پر شیئر کرنے سے خود کو نہیں روک سکی۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کی کراچی کنگز سے بھی چھٹی یقینی، نیا کوچ کون ہو گا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو عروسی لباس میں دکھایا گیا جبکہ عقب میں ایک ٹی وی اسکرین پر میچ چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

حسن تسلیم نامی اس شخص نے آئی سی سی کو ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کرکٹ کے بہت بڑے شائق ہیں اور یہ تصویر ان کی شادی کی رات کی ہے جو گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ روایت کے مطابق شادی ہونے کے بعد دلہن کو گھر لایا جاتا ہے، جہاں قریبی رشتے دار دلہن کا استقبال کرتے ہوئے چند رسومات کی ادائیگی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو ٹی20 کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے 65رنز درکار

حسن تسلیم نے بتایا کہ امریکا میں ہوئی اس شادی کے بعد جب وہ رات میں گھر پہنچے تو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 میچ چل رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شمالی امریکا میں عرصے سے مقیم ہیں اور کرکٹ کے جنون اور شوق کے سبب راتوں کو جاگ کر پاکستان کو کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اپنی شادی کی رات بھی انہوں نے اس روایت کو برقرار رکھا اور شادی کی رات بھی میچ دیکھا۔

آئی سی سی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں امریکا سے ایک پیغام ملا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ ان کی کرکٹ سے محبت کا ثبوت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025