• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مرضی کے بغیر واٹس ایپ گروپ میں شامل کرنے سے جان کیسے چھڑائیں؟

شائع November 6, 2019 اپ ڈیٹ November 7, 2019
یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اس وقت کافی کوفت ہوتی ہے جب کوئی اچانک انہیں کسی بھی چیٹ گروپ میں شامل کردیتا ہے جس کے بعد مروت کے باعث اس سے خود کو نکالنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

مگر اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر سے صارفین کو گروپس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔

اس فیچر کی بدولت صارفین کو ان کی مرضی کے بغیر کسی گروپ میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام ہورہا تھا اور رواں سال اپریل میں اسے متعارف بھی کرایا گیا مگر یہ صرف بھارت میں ہی لوگوں کو دستیاب تھا۔

اب اسے عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس سے لوگوں کو ریلیف تو ملے گا ہی اس کے ساتھ اسپام میسجز میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکے گی۔

اس فیچر کے لیے واٹس ایپ کے پرائیویسی سیکشن میں گروپس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز مینیو میں جاکر اکاﺅنٹ کو سلیکٹ کریں اور وہاں پرائیویسی اور پھر گروپس کے آپشن میں جائیں۔

وہاں آپ کے سامنے 3 آپشن ہوں گے ، ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور مائی کانٹیکٹ ایکسیپٹ۔

ایوری ون کو منتخب کرنے کا مطلب ہوگا کہ صارف کو کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔

مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس میں شامل افراد اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے، جبکہ مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ سے آپ مخصوص افراد کو بلیک لسٹ کرسکیں گے جو آپ کو مختلف گروپس میں شامل کرتے ہوں۔

بھارت میں جب اس فیچر کو متعارف کرایا گیا تو تیسرا آپشن مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ کی بجائے نوباڈی تھا، مگر یہ نیا آپشن ممکنہ طور پر زیادہ کارآمد ہے کیونکہ اس سے صارف کو زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

ایسے افراد جن کو آپ کو گروپ میں ایڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی وہ پرائیویٹ چیٹ میں انوائیٹ بھیج سکے گا جس کو قبول کرنا یا مسترد کرنا آپ کی اپنی مرضی ہوگی، دوسری صورت میں 3 دن بعد وہ خودبخود ایکسپائر ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024