مولانا فضل الرحمٰن کی چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے چوہدری برادران نے ان کے پاس جانا تھا تاہم چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت کی ناسازی کے باعث سربراہ جے یو آئی (ف) ان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری برادران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم چوہدری صاحب سے حلوا کھانے آئے ہیں۔'