• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میکسیکو: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے بچوں سمیت 9 امریکی شہری ہلاک

شائع November 5, 2019
واقعے میں امریکی شہریوں کی گاڑی پوری طرح سے تباہ ہوگئی — فوٹو: رائٹرز
واقعے میں امریکی شہریوں کی گاڑی پوری طرح سے تباہ ہوگئی — فوٹو: رائٹرز

شمالی میکسیکو میں منشیات فروش گروہ کی فائرنگ سے امریکا سے تعلق رکھنے والے 6 بچے اور 3 خواتین ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق امریکا کی مورمن برادری سے تھا۔

میکسیکو کے سیکیورٹی سیکریٹری الفونسو دورازو کا کہنا تھا کہ مسلح آفراد 'ایس یو وی' گاڑی کو اپنے حریف گروہ کی گاڑی سمجھ بیٹھےجس کے بعد انہوں نے اس پر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: امریکا نے ابوبکر البغدادی پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

ان کا کہنا تھا کہ 'واقعے میں ایک بچہ زندہ بچ گیا، ایک گولی لگنے سے زخمی ہوا اور ایک لاپتہ ہے۔

میکسیکو کی زمین پر امریکی شہریوں کا قتل عالمی توجہ کا مرکز اس وقت بنا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ وقت ہے میکسیکو کے لیے کہ وہ امریکا کی مدد سے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کا آغاز کرے اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دے'۔

میکسیکو کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واقعے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی تربیت یافتہ افغان فورسز کا سفاکانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 'ساری توجہ اس بات پر ہے کہ میں ٹرمپ سے کیا بات کروں گا'۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی شہریوں کی گاڑی پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ ایک قافلے کی صورت میں جارہے تھے۔

اہلخانہ نے نام نہ لینے کی شرط پر بتایا کہ 'ہم اندازہ لگا رہے ہیں مگر ہمارا ماننا ہے کہ یہ غلط شناخت کا کیس ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024