• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

108 میگا پکسل کیمرے والا پہلا فون صارفین کے لیے متعارف

شائع November 5, 2019
می سی سی 9 پرو — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
می سی سی 9 پرو — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاﺅمی نے 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس دنیا کا پہلا کمرشل فون می سی سی 9 پرو متعارف کرا دیا ہے جو عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس فون کو چین میں متعارف کرایا گیا ہے جس کے بیک پر مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں جو فیچرز کے لحاظ سے تو فلیگ شپ فون نہیں مگر 108 میگا پکسل کیمرا لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کافی ہے۔

اس فون میں 6.47 انچ امولیڈ ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے 19:5:9 ایسپیکٹ ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے اور مجموعی طور پر اسکرین ٹو باڈی ریشو 87.8 فیصد ہے۔

ڈسپلے میں ڈی سی آئی پی تھری اور ایچ ڈی آر 10 سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

اسی طرح اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈراگوم 730 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر موجود ہے، اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے جبکہ 5260 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے سو فیصد 65 منٹ میں چارج کرنا ممکن ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس میں خاص بات اس کا کیمرا سسٹم ہی ہے۔

بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل سام سنگ برائٹ ایچ ایم ایکس سنسر سے لیس ہے جو کہ شیاﺅمی نے سام سنگ کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اور اسے سب سے پہلے شیاﺅمی کے کانسیپٹ فون می مکس الفا میں دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ اس میں 5 میگا پکسل، 12 میگا پکسل، 20 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے بھی دیئے گئے ہیں جن میں 5 ایکس آپٹٰکل زوم اور 50 ایکس ڈیجیٹل زوم موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ٹیلی فوٹو سنسرز کی بدولت صارفین 117 ڈگری کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرسکتے ہیں جبکہ 2 میگا پکسل کلوز اپ تصاویر کے لیے دیا گیا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون 11 نومبر سے صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 400 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 440 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی کا پریمیئم ایڈیشن 500 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024