• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm

زخمی آملہ کی تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

شائع July 24, 2013

ٹیم ممبر اور میڈیکل سٹاف ہاشم آملہ کو میدان سے باہر لا رہے ہیں -- رائیٹرز فوٹو
ٹیم ممبر اور میڈیکل سٹاف ہاشم آملہ کو میدان سے باہر لا رہے ہیں -- رائیٹرز فوٹو

کولمبو: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کی فٹنس مسائل کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں ہاشم آملہ باؤنڈری پر گیند روکنے کی کوشش میں گر گئے جس کی وجہ سے انہیں بائیں گھٹنے میں شدید چوٹ آئی- انہیں طبی امداد کے بعد ٹیم ممبر اور میڈیکل سٹاف کی مدد سے پویلین پہنچایا گیا۔

ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کم از کم ایک ہفتہ درکار ہوتا ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ انہیں بہترین طبی امداد فراہم کریں تا کہ وہ تیسرے ون ڈے میچ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا ون ڈے میچ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہاشم آملہ کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہاشم آملہ گردن کی تکلیف کے باعث پہلا ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ  جمعہ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کو پانچ میچز کی سیریز 2-0 کے خسارے کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025