• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سپر ہٹ ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کو 4 ہدایت کاروں نے کیوں ٹھکرایا؟

شائع November 5, 2019
ڈراما ہر ہفتے کی رات اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈراما ہر ہفتے کی رات اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کا ڈراما 'میرے پاس تم ہو' اس وقت سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہورہا ہے۔

اس کی ہر قسط کو یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز مل رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی مداح کہانی کے ساتھ ساتھ اداکاروں کی اداکاری کو خوب سراہا رہے ہیں۔

'میرے پاس تم ہو' کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کامیاب ڈرامے کی ڈائیریکشن کی آفر ندیم بیگ سے قبل 4 اور ہدایت کاروں کو دی گئی تھی تاہم ان چاروں نے ہی خلیل الرحمٰن قمر کی اس کہانی کو بیزار کن ٹھہراتے ہوئے ڈرامے کی ڈائیریکشن کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس بات کا انکشاف ڈرامے کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو میں کیا، جہاں وہ احسن خان کو اس ڈرامے کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں بتاتے نظر آئے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ڈرامے کا اسکرپٹ 6 سال قبل پڑھا تھا اور پڑھتے ہی انہیں یقین ہوگیا کہ یہ ایک بہترین اسکرپٹ تھا جو یقیناً کامیاب ثابت ہوگا۔

ڈرامے میں عائزہ اور ہمایوں نے میاں بیوی کا کردار نبھایا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈرامے میں عائزہ اور ہمایوں نے میاں بیوی کا کردار نبھایا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ اس ڈرامے کی پروڈکشن بھی ہمایوں سعید ہی کررہے ہیں اور انہوں نے بتایا کہ 'خلیل الرحمٰن قمر سے اسکرپٹ لینے کے بعد میں نے چار ہدایت کاروں کو اس ڈرامے کی ڈائیریکشن کرنے کی پیشکش کی، لیکن ان سب نے کہا کہ نہیں یہ بورنگ ہے، پر پتا نہیں کیوں مجھے یہ اسکرپٹ بےحد پسند آیا'۔

ہمایوں نے یہ بھی بتایا کہ جب ندیم بیگ کو یہ اسکرپٹ پڑھنے کو دیا تو یہ بھی سوچا جارہا تھا کہ اس کو فلم بنائیں یا ڈراما، تاہم آخر میں ڈراما بنانے کا ہی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'ایسا لگ رہا تھا یہ میرے کیریئر کی آخری قسط ہے'

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اگر اس ڈرامے کا پہلا کریڈٹ کسی کو جاتا ہے تو وہ خلیل الرحمٰن ہیں کیوں کہ انہوں نے شاندار کہانی تحریر کی۔

2 نومبر کو اس ڈرامے کی 12ویں قسط نشر کی گئی تھی، جس میں سب سے زیادہ تعریف ہمایوں سعید کی اداکاری کی ہوئی۔

اس قسط کے نشر ہونے سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ 'میرے پاس تم ہو کی آج رات نشر ہونے والی قسط نہ دیکھے گا، ورنہ آپ سب مجھے سے ہمیشہ کے لیے نفرت کرنے لگیں گے'۔

اس قسط میں دکھایا گیا کہ ہمایوں سعید کے کردار دانش نے عائزہ خان کے کردار مہوش کی بےوفائی کے بعد اسے طلاق دے دی، جس کے بعد مہوش دانش اور اپنے بیٹے کو چھوڑ کر عدنان صدیقی کے کردار شاہ وار کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی 12 سال بعد ڈرامے میں ایک ساتھ

تاہم اس قسط کا ایک ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا، جبکہ ٹوئٹر پر اس جملے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں بھی سامنے آگیا۔

ایک موقع پر ہمایوں سعید نے عدنان صدیقی نے کہا کہ 'دیکھنے میں آپ ایک عقلمند بزنس مین نظر آتے ہیں تاہم یہاں بھاؤ کرتے ہوئے آپ نے مجھے حیران کردیا، اس دو ٹکے کی لڑکی کے لیے آپ مجھے 50 ملین دے رہے تھے'۔

سوشل میڈیا پر کہیں مداحوں نے اس پر ہمایوں سعید کی اداکاری کو سراہا تو کہیں اس جملے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، جبکہ دو ٹکے کی لڑکی کا ہیش ٹیگ بھی بنالیا گیا۔

یاد رہے کہ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ حرا مانی بھی کام کرتی نظر آئیں گی، تاہم ان کا کردار اب تک ڈرامے میں سامنے نہیں آیا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Riziiiiiiiiiiiii Nov 05, 2019 04:14pm
Haqeeqat mein mjy Ayeza khan sy nafrat ho gai pta ni kyun shyd hum chhoty dil wly hain
Najeeb khan Nov 06, 2019 10:17am
The plot of the drama 'mere pas tum ho; has been taken from the hollywood movie 'indecent proposal'
M. Saeed Nov 06, 2019 02:25pm
If you start hating a person on the crafted image by the writer, it is the best appreciation of the solid performance of the actor on given lines.
amber shahzadi Nov 06, 2019 04:45pm
awesome story of the drama Mery pass tum ho...really amazing...best acting by Hamayun Saed ...

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024