• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہولی وڈ اداکارہ کا خود سے کم عمر نوجوان کے ساتھ معاشقے کا اعتراف

شائع November 4, 2019
ہیلینا بونہام کارٹر نے اس سے قبل بھی 2 شادیاں کی ہیں —فوٹو: ریکس/ ٹائم
ہیلینا بونہام کارٹر نے اس سے قبل بھی 2 شادیاں کی ہیں —فوٹو: ریکس/ ٹائم

نیٹ فلیکس کی مقبول اور متنازع سیریز ’دی کراؤن‘ میں برطانوی شہزادی مارگریٹ کا کردار ادا کرنے والی 53 سالہ اداکارہ ہیلینا بونہام کارٹر نے کہا ہے کہ خود سے کم عمر اور نوجوان مرد سے عشق کرنے کا ’مزہ ہی کچھ اور ہے‘۔

اداکارہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب انہیں خود سے 32 سال کم عمر لڑکے کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہیلینا بونہام کارٹر نے ’نیٹ فلیکس‘ کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ایک ایسی برطانوی شہزادی کا کردار ادا کیا ہے جن کے متعدد رومانس ہوتے ہیں۔

اپنے کردار کی طرح حقیقی زندگی میں بھی اداکارہ ہیلینا بونہام کارٹر نے خود سے کم عمر مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے، جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے بڑے بچے سے محض 5 برس زائد العمر لڑکے کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں۔

اداکارہ نے نیٹ فلیکس کی سیریز میں برطانوی شہزادی کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ/ نیٹ فلیکس
اداکارہ نے نیٹ فلیکس کی سیریز میں برطانوی شہزادی کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ/ نیٹ فلیکس

اداکارہ نے حال ہی میں خود سے 32 سال کم عمر ناروے کے لکھاری 21 سالہ رے ڈیگ ہولبوئے سے تعلقات استوار کیے اور انہیں متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اداکارہ نے خود سے کم عمر لڑکے کے ساتھ تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے کے بعد اس کا اعتراف بھی کیا اور اب انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف نوجوان سے محبت کرنے کا سبب بتایا بلکہ اپنے فیصلے کو انتہائی سمجھداری کا فیصلہ بھی قرار دیا۔

خود پر تنقید ہونے کے بعد اداکارہ نے برطانوی میگزین ’ٹائم‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں خود سے کم عمر مرد کے ساتھ محبت کرنے کا لطف دوبالا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے کم عمر بوائے فرینڈ کا دفاع کرتے ہوئے اس کا موازنہ برطانیہ سمیت دیگر عالمی مرد رہنماؤں کے ساتھ بھی کیا اور اسے ان سے ذہانت میں بہتر قرار دیا۔

اداکارہ نے کم عمر مرد سے محبت کو ایک فن قرار دیا—فوٹو: اے پی
اداکارہ نے کم عمر مرد سے محبت کو ایک فن قرار دیا—فوٹو: اے پی

انٹرویو کے دوران ہیلینا بونہام کا کہنا تھا کہ دراصل وہ جس نوجوان سے محبت کرتی ہیں، ان کا روح سنجیدہ اور کسی ادھیڑ عمر مرد کی طرح ہے۔

انہوں نے لوگوں کے تلخ رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خود سے 32 سال کم عمر مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر لوگ انہیں شرمسار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کے دوست سے سنگین نفرت کر رہےہیں۔

انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کو نوجوان جسم میں بزرگ روح کا مجسمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تعلق ایک فن، فرحت اور مزہ ہے۔

اداکارہ کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں—فوٹو: ریکس
اداکارہ کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں—فوٹو: ریکس

اپنے انٹرویو کے دوران اداکارہ یہ بھی کہا کہ دراصل ادھیڑ عمر خاتون سے کسی نوجوان مرد کے رومانس کا ’مزہ بھی کچھ اور ہے‘ اور ایسے تعلقات جیسا 'فن' کسی اور میں نہیں۔

ہیلینا بونہام کارٹر کے مطابق جب خواتین ادھیڑ عمر سے گزرجاتی ہیں اور وہ جنسی طور پر اتنی متحرک نہیں رہتیں، تب ہی بعض نوجوان ان میں دلچسپی لیتے ہیں اور اس دلچسپی جیسا لطف کہیں اور نہیں۔

خیال رہے کہ 53 سالہ ہیلینا بونہام کارٹر نے 2 شادیاں کیں، انہوں نے پہلی شادی 1994 میں کی اور محض 6 سال بعد اس کا اختتام طلاق پر ہوا۔

انہوں نے دوسری شادی برطانوی فوٹوگرافر ٹم برٹن سے 2001 میں کی اور تقریبا 13 سال بعد 2014 میں ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

اداکارہ کے بڑے بچے کی عمر 16 جب کہ دوسرے بچے کی 12 سال ہے اور انہوں نے اب اپنے بڑے بچے سے محض 5 سال بڑے لڑکے سے تعلقات استوار کیے ہیں۔

ہیلینا کا شمار برطانیہ کی معروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: اے ایف پی
ہیلینا کا شمار برطانیہ کی معروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024