• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کیخلاف میچ بارش کی نذر ہونے پر آسٹریلین کپتان میچ ریفری پر برہم

شائع November 4, 2019
اگر میچ میں آسٹریلین اننگز کے 5اوورز کا کھیل مکمل ہوتا تو میزبان ٹیم جیت سکتی تھی— فوٹو: اے ایف پی
اگر میچ میں آسٹریلین اننگز کے 5اوورز کا کھیل مکمل ہوتا تو میزبان ٹیم جیت سکتی تھی— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کے خلاف بارش کی نذر ہونے والے پہلے ٹی20 میچ میں وقفے کا دورانیہ کم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں اتوار کو کھیلا گیا پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 107 رنز بنائے اور ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آسٹریلیا کو فتح کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20: بارش کے باعث پاک- آسٹریلیا میچ بے نتیجہ ختم

آسٹریلیا نے کپتان ایرون فنچ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اننگز کا بہترین انداز میں آغاز کیا اور صرف 3.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 41 رنز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی لیکن اس مرحلے پر میچ میں بارش نے دوبارہ مداخلت کردی۔

مسلسل بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میچ کے بعد آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے بارش سے متاثرہ میچ میں اننگز کے دوران 20 منٹ کا وقفہ لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر میچ کے وقفے کا دورانیہ کم کیا جاتا تو ان کی ٹیم میچ جیت سکتی تھی۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت میچ ریفری کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ بارش یا کسی اور سبب متاثر ہونے والے ٹی20 میچ میں وقفے کا دورانیہ 20 منٹ سے کم کر کے 10 منٹ کر سکتا ہے لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے ایسا نہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹی20 میں پہلی شکست

اگر آسٹریلین ٹیم مزید 11 گیندیں کھیلتی تو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میچ کا نتیجہ نکل سکتا تھا۔

ایرون فنچ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میچ میں اوورز کم کر رہے ہیں تو ایسے میں 20منٹ کا وقفہ لینے کی کوئی تگ نہیں بنتی لیکن یہ سب قانون کا حصہ ہے جس کے بارے میں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

اگر میچ میں مزید 11 گیندیں ہو جاتیں تو آسٹریلیا کی جیت یقینی تھی کیونکہ 5 اوورز میں ہدف 39 رنز ہوتا اور آسٹریلین ٹیم پہلے ہی اس سے زیادہ رنز بنا چکی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024