• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

حمیمہ ملک نے منگنی کرلی؟

شائع November 4, 2019
اداکارہ نے منگنی کی افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں دی —فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے منگنی کی افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں دی —فوٹو: انسٹاگرام

ان دنوں ڈراموں اور فلموں سے دور نظر آنے والی اداکارہ حمیمہ ملک سے متعلق تازہ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے ایک دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سے منگنی کرلی ہے اور جلد ہی وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی۔

اگر اداکارہ نے یہ شادی کی تو ان کی یہ دوسری شادی ہوگی، حمیمہ ملک نے پہلی شادی معروف اداکار و فلم ساز شمعون عباسی سے کی تھی تاہم جلد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

ایکسپریس ٹربیون نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے قریبی و دیرینہ دوست سے منگنی کرلی اور جلد ہی وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حمیمہ ملک نے اکبر ڈیڈھی نامی کاروباری شخص سے منگنی کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے اکبر ڈیڈھی نامی کاروباری شخص سے منگنی کرلی—فوٹو: عمیرش اسٹوڈیو/ ای ٹربیون
اداکارہ نے اکبر ڈیڈھی نامی کاروباری شخص سے منگنی کرلی—فوٹو: عمیرش اسٹوڈیو/ ای ٹربیون

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ اور اکبر ڈیڈھی کے تعلقات کے حوالے سے اس وقت چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں جب حال ہی میں اداکارہ نے دیرینہ دوست کے ساتھ تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تصاویر شیئر نہ کی جائیں، حمیمہ ملک

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں بھی شرکت کی، جہاں انہیں اپنے منگیتر سمیت دیگر شوبز دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

حمیمہ ملک نے حال ہی میں لاہور میں ایک شادی میں شرکت کی، جہاں انہیں دوستوں کے ساتھ خوش دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
حمیمہ ملک نے حال ہی میں لاہور میں ایک شادی میں شرکت کی، جہاں انہیں دوستوں کے ساتھ خوش دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ اداکارہ نے کب اور کہاں منگنی کی، تاہم دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے حمیمہ ملک کی منگنی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حمیمہ ملک کا خود پر گھریلو تشدد کیے جانے کا انکشاف

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ منگنی کی خبر کے حوالے سے اداکارہ سے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

دوسری جانب منگنی کی خبریں زیر گردش ہونے پر تاحال اداکارہ نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ حمیمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

رواں برس جولائی میں حمیمہ ملک نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے حوالے سے انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کا شکار ہونے سے متعلق بتایا تھا کہ وہ 2 سالہ شادی شدہ زندگی سمیت ذاتی زندگی میں 7 سال تک گھریلو تشدد کا شکار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمیمہ ملک میری محبوبہ نہیں، اہلیہ تھیں، ان پر تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتا، شمعون عباسی

اداکارہ نے اپنے بیان میں اس شخص کا نام نہیں لیا تھا جنہوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گھریلو تشدد کا انکشاف کیے جانے کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ شاید ان پر ان کے سابق شوہر اداکار شمعون عباسی نے تشدد کیا ہو گا۔

حمیمہ ملک نے پہلی شادی 2010 میں کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
حمیمہ ملک نے پہلی شادی 2010 میں کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

تاہم دوسرے ہی دن شمعون عباسی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں وضاحت کی تھی کہ حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ میں 7 سال تک تشدد برداشت کرنے اور ایک دوسرے تعلق کا ذکر بھی کیا ہے، اس لیے ان کی جانب سے تشدد کا حوالہ دینے کا مطلب یہ نہ سمجھا جائے کہ وہ میں ہی ہوں جنہوں نے ایسا کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے بس میں ہو حمیمہ ملک کو انڈسٹری میں کام نہ کرنے دوں، بھائی فیروز خان

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ وہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے اور انہیں نہیں علم کہ حمیمہ کے ساتھ کس نے یہ ظلم کیا تاہم ان کی سابقہ اہلیہ پر ان کی جانب سے تشدد کیے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

شعمون عباسی کا کہنا تھا کہ ’حمیمہ ملک ان کی محبوبا نہیں تھی، وہ ان کے نکاح میں تھیں اور بطور اہلیہ وہ ان کی عزت کرتے رہے اور ان دونوں کے درمیان اب بھی بہترین تعلقات ہیں‘۔

شمعون عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ طلاق ہوجانے کے باوجود حمیمہ اور وہ بہترین دوست ہیں اور اب تک ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے رہتے ہیں۔

حمیمہ ملک گزشتہ کچھ عرصے سے ڈراموں اور فلموں سے دور ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
حمیمہ ملک گزشتہ کچھ عرصے سے ڈراموں اور فلموں سے دور ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024