• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

40 کپ روزانہ چائے پینے والی خاتون کی 'ٹی بیگ کے ڈبے' میں تدفین

شائع November 3, 2019
73 سالہ ٹینا واٹسن دن میں 40 کپ چائے پیتی تھیں — فوٹو بشکریہ یونی لاڈ ویب سائٹ
73 سالہ ٹینا واٹسن دن میں 40 کپ چائے پیتی تھیں — فوٹو بشکریہ یونی لاڈ ویب سائٹ

انگلینڈ کے علاقے لیسٹر شائر کی 73 سالہ چائے کی شوقین خاتون ٹینا واٹسن کو ان کی آخری خواہش کے مطابق موت کے بعد ایک بڑے ٹی بیگ کے ڈبے جیسے تابوت میں دفنا دیا گیا۔

یونی لاڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹینا واٹسن دن میں 40 کپ چائے پیتی تھیں اور انہوں نے مرنے سے قبل اپنی بیٹی ڈیبس ڈونوان سے غیر معمولی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ڈیبس ڈونوان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کینسر کی مریضہ ہونے اور دونوں ٹانگیں کٹ جانے کے باوجود ہمیشہ مسکراتی رہتی تھیں۔

— فوٹو بشکریہ یونی لاڈ بائیبل ویب سائٹ
— فوٹو بشکریہ یونی لاڈ بائیبل ویب سائٹ

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ایک مرتبہ بات کر رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا تابوت ایک بڑے ٹی بیگ کے ڈبے جیسا ہو اور یہ ٹائیفو برانڈ کا ہی ہونا چاہیے'۔

انہوں نے کہا کہ 'والدہ کی بات سن کر میں ہنسنے لگیں مگر انہوں نے کہا کہ میں مذاق نہیں کر رہی، میں واقعی ایسا ہی چاہتی ہوں'۔

— فوٹو بشکریہ یونی لاڈ بائیبل ویب سائٹ
— فوٹو بشکریہ یونی لاڈ بائیبل ویب سائٹ

ڈیبس ڈونوان کی والدہ کی آخری رسومات یکم نومبر کو ادا کی گئیں جہاں ٹینا کو ایک بڑے ٹی بیگ کے ڈبے جیسے تابوت میں لے کر آیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں جانتی ہوں کہ میری والدہ نیچے دیکھ رہی ہوں گی اور تابوت کو دیکھ کر خوب ہنس رہی ہوں گی'۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024