ہماری حکومت نے اپوزیشن کو بغیر پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کے اسلام آباد آنے دیا، علی محمد خان
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہیے کہ ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ مارچ کی امن کے ساتھ واپسی ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں علی محمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنا جلسہ کرلیا، احتجاج بھی ہوگیا، ان کا اور اپوزیشن کا موقف بھی سامنے آگیا۔
علی محمد خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپوزیشن کو بغیر پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کے آنے دیا حالانکہ ہمارے ساتھ اس کا الٹ رویہ رکھا گیاتھا
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری اس میں ہے کہ امن کے ساتھ واپسی ہو دونوں طرف پاکستانی ہیں۔