اسلام آباد میں تعیناتی کیلئے خیبر پختونخوا سے مزید 5 ہزار اہلکار طلب
خیبرپختونخوا حکومت سے اسلام آباد میں مزید 5 ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کردی گئی۔
اسلام آباد میں غیریقنی صورتحال کے پیش نظر وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے اضافی نفری طلب کرلی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں صوبے کے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی گئی کہ خیبرپختونخوا سے مزید 5 ہزار اہلکاروں کو اسلام آباد روانہ کردیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو تمام ضروری ساز و سامان کے ساتھ ارسال کیاجائے۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پہلےہی 3 ہزار اہلکار بھیجے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے آزادی مارچ کے پیش نظر صوبائی پولیس کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیےہیں۔