• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live JUI Azadi March

آزادی مارچ: کسی کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، پرویز خٹک

شائع November 2, 2019

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے رابطے ہیں لیکن کوئی گڑ بڑ ہوئی اور کسی کو نقصان پہنچاتو اس کی ذمہ داری اپوزیشن پر ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کے رکن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی سے رابطے میں ہیں اور مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اپوزیشن نے پشاور موڑ پر طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ کیا تو ذمہ دار رہبر کمیٹی ہوگی۔

میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ نہ کرتے تو پھر آزاد ہوتے لیکن اگر کچھ ہوگا تو یہ ان کے گلے پڑے گا، اگر ہم سے کوئی غلطی ہوتی تو آپ لوگ سوال کرسکتے ہیں لیکن اگر معاہدہ وہ توڑتے ہیں تو آپ کو بتانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل جو تقریریں ہوئیں اس پر بہت افسوس ہوا جس میں اپوزیشن نے حکومت پر تنقید کی۔

وزیردفاع نے کہا کہ 'کل کی تقریروں میں زیادہ تنقید اداروں پر کی، یہ پاکستان کے ادارے ہیں، آئی ایس پی آر نے بھی کل بیان دیا کہ جو جمہوری حکومت ہوتی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوتے، اداروں نے ملک کو بچایا، شہادتیں اور قربانیاں دیں، علاقہ غیر کو صاف کروایا تو اگر یہ اداروں کے خلاف بولیں گے تو پاکستان میں کون کام کرے گا، لہٰذا انہیں ملک دشمنی نہیں کرنی چاہیے، یہ ہمارے اور ان سب کے ادارے ہیں۔

شہباز شریف کی بات کہ ادارے 10 فیصد حمایت کرتے سے متعلق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 'انہیں اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے تھا کہ نواز شریف اقتدار میں کیسے آئے، جنرل جیلانی سب کو یاد ہیں'۔

مزید تفصیل یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024