• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live JUI Azadi March

راولپنڈی: آزادی مارچ کے شرکا کی فہرست تیار

شائع November 2, 2019
گجر خان، منڈرا اور راوت کے راستے راولپنڈی میں ایک ہزار 200 سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
گجر خان، منڈرا اور راوت کے راستے راولپنڈی میں ایک ہزار 200 سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی آزادی مارچ میں شریک شرکا کی فہرست مرتب کرلی۔

علاوہ ازیں انتطامیہ نے جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار السلام کے زیر استعمال گاڑیوں اور انہیں مالی معاونت فراہم کرنے والوں کی بھی فہرست تیار کرلی۔

اس ضمن میں تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو پرفارمہ فراہم کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ان کے علاقے سے گزرنے والے اپوزیشن کے قافلوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

پولیس کے مطابق گجر خان، منڈرا اور راوت کے راستے راولپنڈی پولیس کی حدود میں گزرنے والی گاڑیاں کم از کم ایک ہزار 200 سے زائد تھیں جن پر 28 سے 30 ہزار افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیں: فوج ایک غیر جانب دار اور قومی ادارہ ہے، میجر جنرل آصف غفور

گاڑیوں میں ٹرک، کاریں، جیپ اور موٹرسائیکل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کسی بھی ناشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے 4 ہزار اہلکار اور رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات کی گئی۔

اس ضمن میں سی پی او محمد فیصل رانا نے پولیس افسران سے خطاب میں کہا کہ ’پولیس الرٹ ہے، شہریوں کی جان و املاک کو نقصان پہنچانے نہیں دیا جائےگا‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024