اپوزیشن جماعتوں کا مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت جمیعت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے کارکنان اور رہنماؤں نے کہا وہ مولانا فضل الرحمٰن کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ صرف جلسے میں شرکت کریں گے اور کسی دھرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ڈان کو بتایا کہ ' ہم صرف ایک دن کے لیے آئے ہیں'۔
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے ہمراہ آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف نے انہیں آزادی مارچ میں صرف ایک روز کے لیے شرکت کرنے کا کہا تھا۔
اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کثیر الجماعتی کانفرنسز (ایم پی سی) اور رہبر کمیٹی کے اجلاس کے دوران واضح کردیا تھا وہ غیر معینہ مدت تک جاری رہنے والے دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔
جے یو آئی ف کا دھرنا فی الحال صرف 2 دن کا ہے اس حوالے سے آگاہ کرنے پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے 2 روز کی مدت کے بعد جمیعت علمائے اسلام (ف) کیا اقدام اٹھائے گی۔
مزید تفصیل یہاں پڑھیں