• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

خلیل الرحمٰن قمر کے متنازع بیان پر پاکستانی ستاروں کی تنقید

شائع November 2, 2019
ستاروں نے خلیل الرحمٰن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ستاروں نے خلیل الرحمٰن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے 'صدقے تمہارے' اور 'پیارے افضل' جیسے کامیاب ڈراموں کی کہانیاں تحریر کی ہیں اور ان کی جانب سے لکھا ہوا ڈراما 'میرے پاس تم ہو' اس وقت شائقین کے درمیان بے حد مقبول ہورہا ہے۔

اس ڈرامے کے حوالے سے ہی حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک انٹرویو دیا تھا، جس میں انہوں نے فیمنسٹ اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے کئی متنازع بیانات دیے تھے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: 'خواتین برابری کی بات کرتی ہیں تو مرد کا گینگ ریپ بھی کرلیں'

خلیل الرحمٰن قمر کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'میں ہر عورت کو عورت نہیں کہتا، میری نظر میں عورت کے پاس ایک خوبصورتی ہے اور وہ اس کی وفا اور حیا ہے، اگر وہ نہیں تو میرے لیے وہ عورت ہی نہیں'۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 'اگر خواتین برابری کی بات کرتی ہیں تو وہ بھی مل کر مردوں کا گینگ ریپ کرلیں'۔

جس کے بعد پاکستان کے نامور ستارے سوشل میڈیا پر خلیل الرحمٰن قمر کے متنازع بیانات کے خلاف بات کرتے نظر آئے۔

اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ 'مرد کے پاس انکار کرنے کی قابلیت نہیں ہوتی؟ شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئر چلانے پر اگر میری بیوی مجھے چھوڑ کر جائے تو میں ہی گلا کروں'۔

اداکارہ عفت عمر نے خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگتے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آخر یہ آدمی اس طرح خواتین کی تذلیل کیسے کرسکتا ہے؟ انہیں سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے'۔

اداکار علی گل پیر کا کہنا تھا کہ 'اور یہ شخص ہماری ٹی وی انڈسٹری کا سب سے بہترین مصنف مانا جاتا ہے، اگر یہ ڈراموں کی کہانی لکھتے رہیں گے تو سوچ لیں کہ کس قسم کی کہانیاں ہمیں ٹی وی پر نظر آئیں گی'۔

گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ 'اور اب کتنے اداکار، اداکارائیں، پروڈیوسر، ڈائیریکٹرز اور چینلز سامنے آکر ایسے بیانات کو روکنے کی کوشش کریں گے؟'

ہدایت کار جامی نے لکھا کہ 'خلیل الرحمٰن قمر جیسے لوگ پر چینل، فلم کمپنی اور اسٹوڈیو، فیشن کی دنیا، اسٹائلنگ، میڈیا ہاؤسز، میوزک انڈسٹری میں موجود ہیں، یہ سب ہمارے شوز، مارننگ شوز، نیوز اور ٹی وی ڈراموں میں نظر آتے ہیں، اس قسم کے لوگ کھلے عام برائی پھیلا رہے ہیں'۔

اداکارہ ارمینہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کے بیانات کے بعد ایک مزاحیہ تصویر کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024