• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

داعش نے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

شائع November 1, 2019
آڈیو بیان میں کہا گیا کہ ہم تمھاری موت پر افسردہ ہیں اے وفادار کمانڈر—فائل فوٹو: اے پی
آڈیو بیان میں کہا گیا کہ ہم تمھاری موت پر افسردہ ہیں اے وفادار کمانڈر—فائل فوٹو: اے پی

بیروت: کالعدم عسکریت پسند گروہ دولت اسلامیہ (داعش) نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق داعش نے تنظیم کے نئے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کا اعلان کردیا۔

مزیدپڑھیں: امریکا نے ابوبکر البغدادی پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

داعش کی جانب سے جاری آڈیو بیان میں کہا گیا کہ ’ اے وفادار کمانڈر ہم آپ کی موت پر افسردہ ہیں‘۔

ساتھ ہی اس آڈیو بیان میں داعش نے اپنے تنظیم کے نئے سربراہ اور ترجمان کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ’ابو حمزہ القریشی کو تنظیم کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے‘۔

واضح رہے کہ ابو بکر البغدادی نے 2014 سے داعش کی قیادت کی تھی اور وہ دنیا کے سب سے مطلوب شخص تھے۔

تاہم امریکا نے گزشتہ ہفتے جنگ زدہ شام کے صوبے ادلب میں آپریشن میں ابوبکر البغدادی کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک مرتبہ پھر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ

واضح رہے کہ شام میں امریکا کے فوجی آپریشن میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا تھا، جس کے بعد پینٹاگون نے ابوبکر البغدادی پر حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ امریکی فوجی کمپاؤنڈ کے قریب ہیں اور امریکی طیارہ دہشت گردوں پر فائرنگ کررہا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی ٹی وی سی این این نے رپورٹ کیا تھا شدت پسند تنظیم داعش نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ داعش کے ترجمان اور ابوبکر البغدادی کے جانشین سینئر ترین رہنما محمد العدنانی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزیدپڑھیں: ابوبکر البغدادی کا بیٹا شامی فوج سے لڑتے ہوئے ہلاک

کالعدم تنظیم کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ’48 سالہ ابوبکر البغدادی کی موت کے بعد تنظیم کی قانون ساز اور مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا‘۔

7 منٹ پر مشتمل آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ شیخ ابوبکر البغدادی کی موت کے فوراً بعد داعش کی شوریٰ کونسل طلب کی گئی اور عمائدین نے متوفی کے متبادل پر اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ ابوابراہیم الہاشمی القریشی کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں، تاہم ماضی میں متعدد مرتبہ جب ابوبکر البغدادی کے قتل کی اطلاع سامنے آئی تھی تو ان کا ممکنہ جانشین کے طور پر ذکر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: داعش سربراہ البغدادی فضائی حملے میں زخمی؟

ادھر داعش کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے والے عراقی ماہر ہشام الہاشمی نے کہا کہ ’ہم ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں سوائے اس کے کہ وہ داعش کا سرکردہ ہے اور وہ شرعی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں'۔

آڈیو پیغام میں داعش کے نئے ترجمان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’پاگل بڈھا‘ کہا اور خبردار کیا کہ اس کے اتحادی ابوبکر البغدادی کی موت کا بدلہ لیں گے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکا خوش مت ہو، نیا منتخب کردہ 'آپ کو پر وہ وحشت بھلا دے گا جو آپ نے دیکھی ہے اور ابوبکر البغدادی کی کامیابیوں کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان نے شام اور عراقی جیلوں میں قید ہزاروں داعش کے دہشت گردوں کو رہا کرنے کے لیے ابوبکر البغدادی کی پہلی کال کا بھی حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش سربراہ ابوبکر بغدادی کا نائب امریکی حملے میں ہلاک

انہوں نے کہا کہ شام کے کرد فورسز نے شمال مشرقی شام میں کم از کم 12 ہزار داعش کے جنگجوؤں گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ ان قیدیوں میں زیادہ تر عراقی اور شام کے باشندے ہیں لیکن حراست میں لیے گئے 2 ہزار سے زیادہ غیر ملکی بھی شامل ہیں جو 50 سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024