• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میرا کی 'باجی' اب وینکور جانے کو تیار

شائع November 1, 2019
فلم کو پاکستان بھر میں مثبت ردعمل ملا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم کو پاکستان بھر میں مثبت ردعمل ملا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

نامور اداکارہ میرا کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم 'باجی' نے پاکستان بھر میں شہرت حاصل کرنے کے بعد وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی جگہ بنالی ہے۔

باجی فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پوسٹ میں فلم ساز نے لکھا کہ 'ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول اور موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نام کمانے کے بعد اب باجی رواں سال 16 نومبر کو وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی'۔

یاد رہے کہ فلم 'باجی' کی کاسٹ میں اداکارہ میرا کے ساتھ ساتھ آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، نیئر اعجاز نے اہم کردار نبھائے۔

اس فلم کی کہانی لولی وڈ کی ایک سینئر اداکارہ کی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار میرا نے نبھایا۔

فلم میں پاکستان کے بہترین اداکا موجود تھے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں پاکستان کے بہترین اداکا موجود تھے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

میرا کے کردار شمیرا کو بڑھتی عمر کے باعث فلموں میں کردار ملنے پر مشکلات کا سامنا ہونا شروع ہوا، اس کے باوجود انہوں نے اپنے کیریئر کو آگے لے جانے کا ارادہ برقرار رکھا، بعدازاں بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی ایک لڑکی نیہا (آمنہ الیاس) انہیں پسند آتی ہے جسے وہ اپنا مینجر بنا لیتی ہیں۔

نیہا اپنا کام اس بہترین انداز سے نبھانے لگتی ہے کہ شمیرا کو واپس اسکرینز پر جگہ ملنے لگتی، تاہم اپنی جگہ کھونے کے ڈر سے شمیرا احساس کمتری کا شکار ہونے لگتی ہے اور نیہا کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں فلم 'باجی' نے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

فلم کو پاکستان بھر میں شاندار ردعمل موصول ہوا، جبکہ تجزیہ کاروں نے کہانی کے ساتھ ساتھ فلم میں اداکاروں کی اداکاری کو خوب پسند کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024