• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

شائع November 1, 2019
مائیکل جیکسن نے اب تک 24 ایوارڈز حاصل کیے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
مائیکل جیکسن نے اب تک 24 ایوارڈز حاصل کیے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

ٹیلر سوئفٹ کا شمار صرف امریکا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہترین گلوکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔

اور گلوکارہ کے اسیی ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے امریکی میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ڈیکیڈ (دہائی کی بہترین فنکارہ) کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اے پی کی رپورٹس کے مطابق ایوارڈز انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کو نومبر میں اے بی سی چینل کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران یہ اعزاز دیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اعزاز کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلر سوئفٹ مشہور زمانہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گی۔

مزید پڑھیں: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کی مدد کیوں کی؟

ٹیلر سوئفٹ اب تک 23 امریکن میوزک ایوارڈز جیت چکی ہیں، اس سال انہیں 5 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن نے اب تک امریکن میوزک ایوارڈز میں 24 ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے گلوکارہ اسٹیج پر اپنے کامیاب گانوں پر پرفارم کرتی بھی نظر آئیں گی۔

تاہم اب تک گلوکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں ٹیلر سوئفٹ سرفہرست

ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ ساتھ گلوکارہ آریانا گرینڈ، ڈریک اور ہیزلی کو بھی اس سال کے ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب کلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی رواں سال سامنے آئی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی ٹیلر سوئفٹ سرفہرست رہیں۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024