• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

شائع October 30, 2019
محب مرزا نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ/ میٹ اپ یوٹیوب
محب مرزا نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ/ میٹ اپ یوٹیوب

اداکار و فلم ساز محب مرزا اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے علیحدگی کی چہ مگوئیاں تھیں۔

یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب جوڑے کے ہاں شادی کے 10 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش کے بعد جوڑے کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ کے ہاں اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی۔

جوڑے کے ہاں اگست 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک
جوڑے کے ہاں اگست 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک

شادی کے بعد دونوں نے متعدد ڈراموں اور دیگر شوبز منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جاتا رہا۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ کی جوڑی کا شمار طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے والی جوڑیوں میں ہوتا تھا، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ نہ دیکھے جانے کی وجہ سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

آمنہ شیخ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی—فوٹو: آمنہ شیخ انسٹاگرام
آمنہ شیخ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی—فوٹو: آمنہ شیخ انسٹاگرام

اور اب اداکار محب مرزا نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی ’بول‘ کے پروگرام ’بول نائٹ ود احسن خان‘ میں محب مرزا نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تٓصدیق کی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔

محب مرزا نے مختصر کہا کہ انہیں اور آمنہ شیخ کو ایک ہی بچی ہے، تاہم اب وہ ایک ساتھ نہیں رہتے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

محب مرزا نے علیحدگی کی وجہ نہیں بتائی—فوٹو: محب مرزا انسٹاگرام
محب مرزا نے علیحدگی کی وجہ نہیں بتائی—فوٹو: محب مرزا انسٹاگرام

محب مرزا نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے اور آمنہ شیخ کے درمیان کب سے اور کس وجہ سے علیحدگی ہوئی اور نہ ہی انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کے درمیان طلاق ہوئی یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اب وہ اور آمنہ شیخ ساتھ نہیں رہتے۔

پروگرام کے میزبان نے محب مرزا کو بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان دونوں کی علیحدگی کے حوالے سے کچھ وقت سے چہ مگوئیاں چل رہی تھیں اور انہوں نے ان ہی چہ مگوئیوں کی وجہ سے ان سے ذاتی سوال پوچھا۔

آمنہ اور محب نے 2005 میں شادی کی تھی—فوٹو: آمنہ شیخ انسٹاگرام
آمنہ اور محب نے 2005 میں شادی کی تھی—فوٹو: آمنہ شیخ انسٹاگرام

ساتھ ہی احسن خان نے محب مرزا کو بتایا کہ چوں کہ وہ اور آمنہ شیخ میزبان کے اچھے دوست ہیں، اس لیے انہوں نے یہی مناسب سمجھا کہ ان سے چہ مگوئیوں کی تصدیق کی جائے۔

خیال رہے کہ آمنہ شیخ کو پاکستان کی سپر ماڈل اور زیادہ معاوضہ لینے اور کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، ساتھ ہی محب مرزا کا شمار بھی معروف اداکاروں و فلم سازوں میں ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

khan Oct 30, 2019 09:00pm
Child Bound the Parents. Why They Separate??????

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024