• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹی وی چینلز بے بنیاد وجوہات پر عدلیہ کو بدنام نہ کریں، پیمرا

شائع October 30, 2019
پیمرا نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کو احتساب عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کردی — فائل فوٹو/اے ایف پی
پیمرا نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کو احتساب عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کردی — فائل فوٹو/اے ایف پی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لائسنس یافتہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو لاہور کی احتساب عدالت کے پروگرامز کے خلاف 'بے بنیاد وجوہات پر عدالت کو بدنام نہ کرنے' کے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

پیمرا کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 25 اکتوبر کو احتساب عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں کہا گیا تھا کہ 'قانونی فہم کے بغیر سیاست دانوں اور میڈیا اہلکار ٹی وی پر بغیر کسی بنیاد کے عدالتوں کو بدنام کر رہے ہیں، وہ ایسی رائے پیش کرتے ہیں جس سے عدلیہ کو سیاسی مقاصد کے لیے بدنام کیا جاتا ہے'۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 'چیئرمین پیمرا کو بے بنیاد وجوہات پر عدلیہ کو بدنام کرنے والے اس طرح کے پروگرامز پر کنٹرول کرنے کا کہا گیا ہے'۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے اینکرز پر پابندی سے متعلق پیمرا کے ہدایت نامے پر عمل درآمد روک دیا

ریگولیٹر کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے پر قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) 1999 کی دفعہ 16-بی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں عدالت نے ہدایت دی کہ عدالتی کارروائی کے دوران کوئی بھی سیلفیز، انٹرویز یا ویڈیو کالز نہ کرے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں تحریری فیصلہ سناتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کی شکایت پر وزرا کی سر زنش کردی

پیمرا کے نوٹی فکیشن میں لائسنس یافتہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو عدالتی احکامات پر عمل در آمد کا کہا گیا۔

ریگولیٹر کا کہنا تھا کہ 'خلاف ورزی پر پیمرا کے متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024