• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'اس مرتبہ لڑکی کا انتخاب خود کروں گا'

شائع October 29, 2019 اپ ڈیٹ October 30, 2019
شہریار نے رواں سال مارچ میں منگنی کی تھی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
شہریار نے رواں سال مارچ میں منگنی کی تھی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار شہریار منور اس وقت اپنی فلم 'پرے ہٹ لو' کی وجہ سے خوب پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔

فلم 'پرے ہٹ لو' رواں سال عید پر ریلیز ہوئی تھی، جس میں شہریار منور نے مایا علی کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا۔

مزید پڑھیں: مایا علی ’پرے ہٹ لو‘ کی مرکزی اداکارہ

اس دوران شہریار اور مایا کی جوڑی کو مداحوں نے خوب سراہا جبکہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہورہے ہیں۔

فوٹو بشکریہ/ ڈرائگن فلائے
فوٹو بشکریہ/ ڈرائگن فلائے

فلم کی تشہیر کے دوران بھی متعدد انٹرویوز میں ان دونوں اداکاروں سے ایسے سوالات کیے گئے کہ کیا یہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ شہریار منور نے رواں سال ہالہ سومرو نامی ڈاکٹر سے منگنی کرلی تھی، تاہم اس کے بعد سے اداکار نے اس حوالے سے کسی انٹرویو میں کوئی بات نہیں کی۔

فوٹو/ فیس بک
فوٹو/ فیس بک

'پرے ہٹ لو' کی ریلیز کے بعد سے اداکار کے مداح ان کی منگنی کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھتے نظر آئے جبکہ اب شہریار منور نے خود ایک انٹرویو میں انکشاف کردیا کہ انہوں نے منگنی توڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار شہریار منور نے منگنی کرلی

دی کرنٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ شہریار منور نے کون سا کام ایسا کیا جو ان کی نظر میں بہت بہادری کا کام تھا؟

اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ 'میں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ ایک دفعہ آپ کے کہنے پر منگنی کی اور آپ ہی نے ختم کی، لیکن اس دفعہ میں اس لڑکی کا انتخاب خود کروں گا جس سے مجھے شادی کرنی ہے'۔

تاہم اداکار نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ 'عقلمند کے لیے اشارہ کافی ہے'، اور وہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہیں گے۔

کیریئر کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ انہوں نے ابھی کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا، البتہ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں کے اسکرپٹس بھی پڑھ رہے ہیں اور جلد نئے پروجیکٹ کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ شہریار منور نے ماڈلنگ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد 2012 میں ان کا پہلا ڈراما 'میرے درد کو جو زبان ملے' ریلیز ہوا۔

شہریار منور نے 'زندگی گلزار ہے' اور 'آسمانوں پہ لکھا' جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

وہ 'پرے ہٹ لو' کے ساتھ ساتھ 'سات دن محبت اِن' اور 'ہو من جہاں' جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024