• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا چوپڑا کے شوہر کو 'جنسی ہراساں' کرنے والی خاتون پر تنقید

شائع October 29, 2019 اپ ڈیٹ October 30, 2019
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

می ٹو مہم کے اس دور میں جہاں دنیا کے کونے کونے سے خواتین سامنے آکر اپنے ساتھ ہوئے ناخوشگوار واقعات کی کہانیاں لوگوں کے سامنے لارہی ہیں تو وہیں اب بھی صرف عام لوگوں کو ہی نہیں بلکہ نامور شخصیات کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ساتھ لان اینجلس کے ایک کنسرٹ میں پیش آیا جہاں وہ اپنے بھائیوں جوئے جونس اور کیون جونس کے ساتھ پرفارم کررہے تھے۔

ان تینوں بھائیوں کے بینڈ کا نام 'جونس برادرز' ہے جو اس وقت امریکی کے متعدد شہروں میں کنسرٹس کررہے ہیں۔

لاس اینجلس میں منعقدہ کنسرٹ میں نک جونس اسٹیج پر گلوکاری کررہے تھے، جب ان کے پیچھے موجود ایک خاتون مداح ان سے بدتمیزی کرتی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نک جونس اس دوران نارنجی رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ ایک خاتون ان کی ٹانگوں کو نامناسب انداز میں ہاتھ لگاتی نظر آئیں۔

جس کے بعد پریشان ہوکر نک جونس نے خود پیچھے مڑ کر اس خاتون کو ایسا کرنے سے روکا۔

تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو میں موجود خاتون مداح کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید میں کہا گیا کہ 'اس بیہودہ مداح کو فوری گرفتار کرنا چاہیے تھا، مجھے یقین ہے کہ اگر نک جونس کی جگہ کوئی خاتون ہوتی تو اس واقعے کو فوری جنسی ہراسانی کا معاملہ بنادیا جاتا'۔

انہوں نے گلوکار کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ 'اس کے باوجود نک جونس نے مداح کو عزت و احترام سے جواب دیا'۔

ایک مداح نے لکھا کہ 'میں ان افراد کی جانب سے آپ سے معافی مانگتا ہوں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر آپ کی اجازت لیے آپ کو نامناسب انداز سے ہاتھ لگا سکتے ہیں، یہ آپ کے اور آپ کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے لیے ایک ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے'۔

انہوں نے بھی کنسرٹ کے لیے گلوکار کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مداح کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب نک جونس نے اپنی ٹوئٹ میں کنسرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مداح کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر خاموشی اختیار کی۔

واضح رہے کہ نک جونس نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کی تھی، اس کے بعد سے وہ کسی نہ کسی وجہ کے باعث میڈیا خبروں میں رہے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2017 میں کانز کے ’میٹ گالا‘ پر بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024