طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنا خواتین کے لیے فائدہ مند، تحقیق

شائع October 28, 2019 اپ ڈیٹ October 29, 2019
ماہرین کے مطابق طلاق کے بعد خواتین کو شادی کرنی چاہیے —فوٹو: شٹر اسٹاک
ماہرین کے مطابق طلاق کے بعد خواتین کو شادی کرنی چاہیے —فوٹو: شٹر اسٹاک

اس میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بہت سارے سماجی، جسمانی، ذہنی، طبی اور مالی فوائد ہوتے ہیں، وہیں شادی ختم ہونے پر کئی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔

طلاق کو مسلم معاشروں میں ویسے بھی اچھی بات نہیں سمجھا جاتا، مگر جدید دور میں دنیا کے تمام مسلم معاشروں میں طلاق کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

طلاق کے نقصانات سے ہٹ کر اگر شادی کے فوائد کی بات کی جائے تو ایک امریکی و برطانوی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طلاق کے بعد شادی کرنے والی خواتین کو نا صرف طبی بلکہ مالی و سماجی فوائد بھی ہوتے ہیں۔

سائنس جرنل ’پروسیڈنگس آف دی رائل سوسائٹی بی‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک ہی شادی میں زندگی گزارنے والی خواتین کے مقابلے طلاق کے بعد دوسری اور پھر دوبارہ طلاق ہوجانے کے بعد تیسری شادی کرنے والی خواتین کو زیادہ فائدے پہنچتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایک سے زائد بار شادی کرنے والی خواتین صحت مند بچے پیدا کرتی ہیں —فوٹو: شٹر اسٹاک
ماہرین کے مطابق ایک سے زائد بار شادی کرنے والی خواتین صحت مند بچے پیدا کرتی ہیں —فوٹو: شٹر اسٹاک

رپورٹ کے مطابق امریکی، جرمنی و برطانوی ماہرین کی جانب سے 20 سال تک افریقا کے ملک تنزانیہ میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر طلاق کے بعد شادی کرنے والی خاتون کو نا صرف طبی بلکہ مالی و سماجی فوائد ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے 8 حیران کن طبی فوائد

ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران 2 ہزار خواتین کی زندگیوں کا جائزہ لیا گیا اور اسی عرصے کے دوران مختلف خواتین نے متعدد مرتبہ طلاق ہونے کے بعد دوبارہ شادیاں کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے کے دوران کئی ایسی خواتین بھی تھیں جن کی طلاق نہیں ہوئی اور ان کی شادی برقرار رہی۔

اسی عرصے کے دوران ماہرین نے تمام خواتین کی ازدواجی زندگی، ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی اموات اور صحت کی شرح سمیت خواتین کے مالی، طبی و سماجی رتبے کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے طلاق پر کوئی بات نہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
ماہرین نے طلاق پر کوئی بات نہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

جائزے سے معلوم ہوا کہ جن خواتین کی شادی کئی دہائیوں تک چلتی ہیں اگرچہ انہیں کوئی زیادہ تر نقصانات نہیں پہنچتے، تاہم ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے صحت مند نہیں ہوتے اور ان کے مرنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

اسی طرح کئی دہائیوں تک ایک ہی شادی میں رہنے والی خواتین کے ہاں طبی مسائل بھی جنم لیتے ہیں جب کہ ان میں سے بیشتر کی مالی و سماجی حیثیت میں بھی کوئی فرق نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: شادی کے بعد وزن میں اضافہ کیوں ہوجاتا ہے؟

تاہم اگر کوئی خاتون متعدد مرتبہ طلاق حاصل کرنے کے بعد نئی زندگی شروع کرتی ہے تو اسے کئی فوائد ملتے ہیں۔

ماہرین نے اپنی تجاویز میں خواتین کو طلاق لینے پر نہیں اکسایا اور نہ ہی انہوں نے طلاق لینے کو بہتر فیصلہ قرار دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی خاتون کی شادیاں بار بار ناکام ہوتی ہیں اور وہ پھر بھی شادی کرتی ہیں تو وہ زیادہ فائدے میں رہتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تجزیے سے معلوم ہوا کہ جن خواتین نے ہر طلاق کے بعد شادی کی ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے صحت مند رہے اور ان کی موت کی شرح بھی کم رہی۔

اسی طرح ہر طلاق کے بعد شادی کرنے والی خواتین کو طبی، مالی و جسمانی حوالے سے بھی کئی فوائد حاصل رہے اور ایسی خواتین ذہنی طور پر بھی خوش دکھائی دیں۔

ماہرین کی رپورٹ اور تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی کرنے کے فوائد ہوتے ہیں چاہے وہ کسی بھی خاتون کی پہلی، دوسری یا تیسری شادی ہو۔

ماہرین کے مطابق ہر طلاق کے بعد شادی کرنے والی خاتون کو مالی و سماجی فائدہ ہوتا ہے —فوٹو: شٹر اسٹاک
ماہرین کے مطابق ہر طلاق کے بعد شادی کرنے والی خاتون کو مالی و سماجی فائدہ ہوتا ہے —فوٹو: شٹر اسٹاک

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025