• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پرندوں کی پرواز میں حائل طویل عمارتیں اور ’کراچی بینالے‘

شائع October 27, 2019
پہلا کراچی بینالے 2017 میں ہوا تھا —فوٹو: کے بی فیس بک
پہلا کراچی بینالے 2017 میں ہوا تھا —فوٹو: کے بی فیس بک

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دوسرے ’کراچی بینالے‘ آرٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جو آئندہ ماہ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔

ڈان اخبار کے مطابق اس مرتبہ ’کراچی بینالے‘ کی تھیم ’پرندوں کی پرواز میں حائل طویل عمارتیں‘ رکھی گئی ہے اور اسی تھیم کے تحت شہر کے 7 مقامات پر دنیا بھر سے آئے آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

بینالے کے تحت شہر کے 7 مقامات پر آرٹ کی نمائش ہو رہی ہے—فوٹو: کے بی فیس بک
بینالے کے تحت شہر کے 7 مقامات پر آرٹ کی نمائش ہو رہی ہے—فوٹو: کے بی فیس بک

’کراچی بینالے‘ کے تحت مرکزی نمائش کلفٹن کے ’ابن قاسم پارک‘ اور ’فریئر ہال‘ میں رکھی گئی ہے، تاہم شائقین نمائش کو مجموعی طور پر 7 مقامات پر دیکھ سکیں گے۔

’کراچی بینالے‘ کا یہ آرٹ فیسٹیول دوسری مرتبہ منعقد ہو رہا ہے، اس سے قبل یہی فیسٹیول 2 سال قبل 2017 میں منعقد ہوا تھا جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں آرٹ کی نمائش کی گئی تھی۔

بینالے کے دوران 98 آرٹسٹوں کے فن کی نمائش ہوگی—فوٹو: کے بی انسٹاگرام
بینالے کے دوران 98 آرٹسٹوں کے فن کی نمائش ہوگی—فوٹو: کے بی انسٹاگرام

اس بار ’کراچی بینالے‘ کے فیسٹیول میں دنیا بھر کے 98 آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی اور مجموعی طور پر 91 فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔

بینالے کے شروع کرنے کی مرکزی تقریب ’ابن قاسم پارک‘ میں ہوئی جس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس دوران آرٹسٹوں کو ایوارڈز وغیرہ بھی دیے گئے۔

بینالے کے ذریعے آرٹسٹ فن کے توسط سے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں—فوٹو: کے بی انسٹاگرام
بینالے کے ذریعے آرٹسٹ فن کے توسط سے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں—فوٹو: کے بی انسٹاگرام

’کراچی بینالے‘ کی افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ کراچی میں طویل عمارتوں کے بڑھنے کی وجہ سے یہاں پرندوں کو پرواز کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس وجہ سے کچھ نایاب نسل کے پرندے کراچی سے ہجرت بھی کر گئے ہیں اور ساتھ ہی یہ عمارتیں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بھی بن رہی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Oct 27, 2019 02:01pm
Great initiative. Karachi need art and such events. Good work

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024