• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کراچی: کم سن بھائیوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، 2 ملزمان گرفتار

شائع October 26, 2019
پولیس نے اہل خانہ کے شکوک کی بنیاد پر دو رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا—فائل/فوٹو:ڈان
پولیس نے اہل خانہ کے شکوک کی بنیاد پر دو رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا—فائل/فوٹو:ڈان

کراچی پولیس نے نارتھ کراچی میں دو کم سن بھائیوں کے قتل کے شبہے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں ایک قبرستان سے برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق دونوں کم سن بھائیوں کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا ہے اور دونوں کی لاشیں نیو کراچی کے انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ایک قبرستان سے برآمد ہوئی تھیں جنہیں کھلے قبروں میں رکھا گیا تھا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا تھا جہاں تمام ضروری نمونے حاصل کرلیے گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل، 2 ملزمان گرفتار

پولیس سرجن ڈاکٹر قمر احمد عباسی کا کہنا تھا کہ لاشیں چار روز پرانی ہیں جبکہ ان کی گردن اور چہرے پر کسی تیز دھار آلے یا چھری کے زخم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے کیمکل نمونے بھی حاصل کرلیے ہیں اور ان کے قتل کی نوعیت جاننے کے لیے ڈی این اے بھی کر رے ہیں۔

ایس ایچ او نیو کراچی طاہر حسین کا کہنا تھا کہ مقتولین کی شناخت 19 سالہ علی رضا اور 8 سالہ اذان کے نام سے ہوئی اور شناخت ان کے کپڑوں سے ممکن ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو کھلے قبرستان میں رکھا گیا تھا اس لیے مسخ ہوگئی تھیں اور ان کی شناخت ممکن نہیں تھی۔

ایس ایچ او طاہر حسین نے کہا کہ دونوں لڑکے 4 روز قبل نیو کراچی میں واقع اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئے تھے اور اس حوالے سے اہل خانہ نے تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: بہادرآباد میں تشدد سے کم عمر مبینہ چور ہلاک، وزیراعلیٰ کا نوٹس

پولیس نے اہل خانہ کی جانب سے ظاہر کیے گئے شبہات پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں۔

قتل کی وجوہات

ایس ایچ او طاہر حسین کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دونوں کم سن بھائیوں کو ان کے رشتہ داروں نے ذاتی دشمنی پر اغوا کیا اور قتل کردیا۔

واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقولین کے والد الیاس کی دو بیویاں تھیں اور پہلی بیوی سے ان کی کوئی اولاد نہیں تھا تاہم 12 سال بعد انہوں نے ایک بیوہ خاتون سے دوسری شادی کرلی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خاتون کی پہلے شوہر سے دو بیٹیاں تھیں اور گرفتار ملزمان ان کے بھائی ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی اپنے چچا اور دوسری اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھیں۔

مزید پڑھیں:کراچی: 7 سالہ لڑکے کا ریپ کے بعد قتل

ملزمان کو شک تھا کہ ان کے بھائی کو مبینہ طور پر بجلی کا کرنٹ لگایا گیا اور پہلے بہنوئی کو مقتولین کے والد کی مدد سے قتل کیا گیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد نے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے ان کے بیٹوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچوں کو جب 4 روز قبل گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا تو وہاں پر موجود ایک بچے نے یہ سارا منظر دیکھ لیا تھا تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی وسطی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024