• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرکٹ کے بعد وسیم اکرم فلموں میں نام پیدا کرنے کو تیار؟

شائع October 26, 2019
فلم میں فواد خان مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے—فوٹو: فیس بک
فلم میں فواد خان مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے—فوٹو: فیس بک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو اگرچہ شائقین کافی عرصے سے ٹی وی پر میزبانی کرتے اور اشتہارات میں جلوہ گر ہوتے دیکھتے آ رہے ہیں۔

تاہم امکان ہے کہ جلد ہی ان کے شائقین انہیں بڑے پردے پر ایکشن میں دیکھتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں اطلاعات ہیں کہ وسیم اکرم اور فواد خان جلد ہی ایک کامیڈی فلم میں ایکشن دکھاتے دکھائی دیں گے۔

عرب اخبار ’گلف نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے فلم ساز و اداکار فیصل قریشی کی کامیڈی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سائن کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈی فلم میں فواد خان سمیت دیگر بڑی کاسٹ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی فلم کا حصہ ہوں گی، ذرائع—فوٹو: انسٹاگرام
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی فلم کا حصہ ہوں گی، ذرائع—فوٹو: انسٹاگرام

’منی بیک گارنٹی‘ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی جلوے دکھاتی دکھائی دیں گی، تاہم وہ مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کے حوالے سے اداکار میکال ذوالفقار اور اداکارہ کرن ملک نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے فیصل قریشی کی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

اداکاروں کے مطابق فیصل قریشی نہ صرف’منی بیک گارنٹی‘ کی ہدایات دیں گے بلکہ وہ فلم میں ایکشن میں بھی دکھائی دیں گے۔

رپورٹس ہیں کہ اسی فلم میں میکال ذوالفقار، فواد خان، کرن ملک، فیصل قریشی، وسیم اکرم، جاوید شیخ، حنا دلپذیر، افضل خان (جان ریمبو) اور مانی جیسے اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

ماہرہ خان کو بھی فلم کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، ذرائع—فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان کو بھی فلم کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، ذرائع—فوٹو: انسٹاگرام

گلف نیوز کے مطابق فلم کی ٹیم ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان سے بھی رابطے میں ہیں اور امکان ہے کہ انہیں بھی میگا کاسٹ کامیڈی فلم کا حصہ بنایا جائے گا۔

فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق میگا کاسٹ کی فلم کی شوٹںگ آئندہ ماہ نومبر سے کراچی سے شروع کی جائے گی، جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کے لیے ٹیم تھائی لینڈ سمیت دیگر بیرون ممالک بھی جائے گی۔

اگرچہ فلم کی ٹیم نے کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی مکمل طور پر مصالحہ ہوگی، تاہم ساتھ ہی فلم میں کسی اہم سماجی مسئلے کو بھی سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔

پنکی میم صاب اداکارہ کرن ملک بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
پنکی میم صاب اداکارہ کرن ملک بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024